ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل کے نونہالوں کے لئے قائم ’’انجمن نور مونٹیسری ‘‘ کامیاب : انجمن میں بچوں کو داخلہ دینا،سنہرے مستقبل کی ضمانت

بھٹکل کے نونہالوں کے لئے قائم ’’انجمن نور مونٹیسری ‘‘ کامیاب : انجمن میں بچوں کو داخلہ دینا،سنہرے مستقبل کی ضمانت

Sun, 25 Feb 2018 20:41:06    S.O. News Service

بھٹکل:25/ فروری (ایس اؤنیوز)موقر تعلیمی ادارے انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کی طر ف سے بچوں کی تعلیم و تربیت کے پیش نظر گذشتہ سال شروع کی گئی ’’انجمن نور مونٹیسری ‘‘ کے بہتر نتائج کی گونج پورے تعلقہ بھر میں سنائی دے رہی ہے۔ عوامی سطح پر انجمن نور مونٹیسری کی پذیرائی کو دیکھتے ہوئے انجمن کے ذمہ داران نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ وقت سے پہلے اپنے بچوں کا داخلہ لے لیں۔

دراصل مونٹیسری کا اصل مقصد بھی یہی ہے کہ بچوں کو بالکل ابتداء سے ہی ایک ایسا تعلیمی نظام فراہم کیا جائے جہاں بچے خود اپنے آپ کو سکھائیں اور تعلیم کے ذریعے ان کی تربیت ہو اور وہ عمل کے قابل ہوں۔ کیونکہ کسی  بھی بچے کا  پہلا سال، تعلیمی مستقبل کے لحاظ سے کافی اہمیت اور بنیادی پتھر کی حیثیت رکھتاہے۔ بچپن سے ہی بچوں کی پرورش کچھ ایسے انداز میں کی جائے کہ وہ آگے چل کر اس کے تمام پہلوؤں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے مثبت و تعمیری زندگی کی بنیاد ڈالیں۔ اپنی فطری صلاحیتوں اور قابلیتوں کے ساتھ بچہ پروان چڑھے۔

انجمن کے مونٹیسری کے ایک سال کا تجربہ کافی خوشگوار اور بہتر نتائج کی طرف واضح اشارہ کرتاہے۔ جہاں بچے امتحانات کے خوف، ہوم ورک کے دباؤ،ذہنی پریشانیوں سے دور رہتے ہوئے فطری کثیر جہت سرگرمیوں سے تعلیم پاتے ہیں۔ انجمن نور مونٹیسری کی خصوصیات یہ ہیں کہ یہاں بچوں کی لسانی تعلیم پر فوکس کیاجاتاہے، تجربہ کار اورماہر اساتذہ کی نگرانی میں ان کی پرداخت کا انتظام ہے۔ سب سے بڑھ کر یہاں ایک پیارا اور اہم اسلامک ماحول ہے جہاں بچے اسلامی ذہن سے ہر قسم کی تعلیم پاسکتے ہیں۔

انجمن سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مونٹیسری میں داخلے جاری ہیں، جو والدین و سرپرست اپنے بچوں کے مستقبل کو لے کر سنہرا خواب رکھتے ہیں انہیں فوری طورپر اپنے بچوں کو مونٹیسری میں داخلہ دلوائیں۔ اس سلسلےمیں زائد جانکاری کے لئےصبح 10بجے سے دوپہر 1بجے تک انجمن نور پرائمری اسکول ، عیدگاہ روڈپر بالمشافہ ملاقات کرسکتے ہیں یا پھر موبائیل نمبر 9971182374۔994528208پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔


Share: