ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل کے موڈبھٹکل قومی شاہراہ کی بائی پاس روڈ پر انڈر پاس تعمیر کا مطالبہ لےکر عوام کا اے سی کو میمورنڈم

بھٹکل کے موڈبھٹکل قومی شاہراہ کی بائی پاس روڈ پر انڈر پاس تعمیر کا مطالبہ لےکر عوام کا اے سی کو میمورنڈم

Fri, 26 Mar 2021 20:19:21    S.O. News Service

بھٹکل:26؍مارچ  (ایس اؤ نیوز)شہرکے موڈبھٹکل میں بائی پاس روڈ کو انڈر پاس تعمیر کرنےکا مطالبہ لےکر موڈبھٹکل بائی پاس روڈ انڈرپاس ہوراٹ سمیتی اور مٹھلی ، موڈبھٹکل کے عوام نے مشترکہ طورپر جمعہ کواحتجاج کرنے کے بعد بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کو میمورنڈم سونپا۔

میمورنڈم میں کہاگیا ہے کہ بھٹکل تعلقہ کے مٹھلی، کونار، ہدلور، بیہلی ،سبَّتی سمیت مختلف دیہات سے روزانہ بے شمار طلبا وطالبات، مزدور، ملازمین اور عوام موڈبھٹکل بائی پاس کے ذریعے ہی بھٹکل شہر آناجانا  ہوتا ہے۔ کونکن ریلوے اسٹیشن جانے اور آنے کےلئے بھی یہی  راستہ ہے۔ متعلقہ بائی پاس روڈ کے نہرو روڈ کے ذریعے بھٹکل شہر کو بہت جلد اور کم وقت میں پہنچ سکتے ہیں۔قومی شاہراہ کی توسیع کے دوران  ایسے گنجان چہل پہل والی سڑک پر بائی پاس کی سہولت مہیا نہ کرنے سے ہر روز کئی ایک حادثات ہورہےہیں۔ اس تعلق سے ہمارے پاس کئی ایک سی سی ٹی وی فوٹیج بھی  موجود ہیں۔ ان حالات کو دیکھتے ہوئے فوری طورپر جائے وقوع کادورہ کریں ، سواریوں کی بھرمار اور پیدل راہ گیروں کی چہل پہل کو شما رکرتےہوئے متعلقہ مقام پر انڈرپاس تعمیر  کی جائے۔

میمورنڈم میں یہ بھی کہاگیا ہےکہ 2017میں رکن اسمبلی نے جائے وقوع کادورہ کرتےہوئے اس  وقت کے اے سی کے سامنے انڈرپاس کی اہمیت واضح کی تھی۔ اور اے سی نے اس سلسلے میں اعلیٰ افسران سے  سفار ش بھی کی تھی۔ اب نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے یہاں سڑک  کی تعمیر کاکام شروع کیا ہے۔ لیکن انڈر پاس کی تعمیر کو لےکر کوئی بات عوام کو نہیں بتائی جارہی ہے۔

متعلقہ افسران سے ہمارا مطالبہ ہے کہ وہ اس سلسلےمیں وضاحت کریں۔ اگر انڈرباس تعمیر کی منظوری دی گئی ہے تو عوام کو مطلع کریں اگر انڈر پاس تعمیر کرنے کا منصوبہ نہیں ہے تو پھر ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ  وہاں انڈرپاس کی سہولت فراہم  کی جائے۔ اس موقع پر مٹھلی گرام پنچایت صدر شیش گری نائک، وینکٹیش نائک، جٹپا نائک، چندرہاس نائک، نریندر نایک، سریندر بھٹکلکر، شنکر شٹی ، منجوناتھ نائک، ماستپا نائک سمیت کئی لوگ موجود تھے۔


Share: