بھٹکل:14/نومبر (ایس او نیوز) تعلقہ کے شرالی میں بھارتیہ جنتا پارٹی بھٹکل کی نئی آفیس کا بی جے پی ضلع جنرل سکریٹری این ایس ہیگڈے نے افتتاح کیا۔
افتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عام عوام کے لئے مرکزی حکومت نے کئی سارے منصوبہ جات کو جاری کیاہے، پارٹی کارکنان منصوبہ جات کو عوام تک پہنچانے کا کام کریں ۔ بھٹکل میں پارٹی کو مضبوط کرنےکے لئے متحد ہو کر کام کریں۔ ضلع نائب صدر گوندنائک، ریاستی ممبر پرمیشور دیواڑیگا، کرشنا نائک آسارکیری ، ایشورنائک، سنیل نائک، ہوناور بی جے پی صدر سبرائے نائک، بی جے پی خواتین شعبہ صدر کاویری دیواڑیگا نے بھی خطاب کیا۔ بی جے پی تعلقہ صدر راجیش نائک نے پروگرام کی صدارت کی ۔ بھٹکل بی جے پی نگراں کارامیش نائک، ایشور دوڈمنے ، ضلع پنچایت ممبر ناگما ماستی گونڈ، سویتا گونڈ، تعلقہ پنچایت ممبر پاشورناتھ جین، ہنومنت نائک، مالتی موہن دیواڑیگا، سنتوش نائک، بھاسکر وغیرہ موجود تھے۔ بی جے پی جنرل سکریٹری سبرائے دیواڑیگا نے نظامت کی، یوتھ مورچہ کے جنرل سکریٹری پرمود جوشی نے شکریہ اداکیا۔