بھٹکل:7؍ جنوری (ایس اؤ نیوز)بھٹکل میں’کریم بل(Cream Bell)‘نامی مشہور ومعروف آئس کریم ہول سیل فرم کا عثمانیہ کراس پر بھٹی مینشن میں مولانا صادق اکرمی ندوی کی دعاکے ساتھ افتتاح ہوا۔
سرکاری موظف آفیسر منجوناتھ گنگولی نے فیتہ کاٹ کر اسٹوریج روم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ہول سیل فرم کے مالک شاہد بھٹی نے بتایا کہ بھٹکل میں شادی بیاہ ،خصوصی پارٹیوں اورجلسوں کے موقع پر عوام کو لذیذ آئس کریم فراہم کرنے میں آسانی ہوگی۔ خصوصی موقعوں پر عوام ادھر اُدھر آرڈر دیتے ہیں جہاں انہیں قیمت بھی مناسب نہیں ملتی ، ہم بالکل ہول سیل ریٹ پر عوام کو بہترین آئس کریم فراہم کریں گے۔
خیال رہے کہ 1938سے گلزار نامی آئس کریم دکان سے بھٹکل کے عوام کو آئس کریم کے میدان میں خدمات انجام دیتے رہےہیں، ا سکے بعد دربارجو اب شاہی دربار کہلاتاہےاور سمر ریسٹورنٹ کے نام سے عوامی میدان میں اپنی خدمات انجام دے رہاہے۔ اس موقع پر فرم کے مالک کلام بھٹی، صائب محتشم ،اقبال سہیل ،کمپنی مینجر ویشال، وینکٹیش سمیت کئی لوگ موجود تھے۔