بھٹکل:6؍جولائی (ایس اؤ نیوز) اپنی مختلف مانگوں کو لےکر ریاست بھر میں 10جولائی کو آنگن واڑی ملازمین سنگھ کی طرف سے احتجاج کا اعلان کئے جانے سے بھٹکل تعلقہ میں متعلقہ دن آنگن واڑی کارکنا ن ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہونے کی بھٹکل آنگن واڑی ملازمین سنگھ کی جانب سے سنیچر کو تعلقہ محکمہ اطفال و خواتین کی افسر کو اپیل سونپی گئی ۔
بھٹکل تعلقہ محکمہ برائے اطفال و خواتین کی افسر سوشیلاموگیر نے اپیل وصول کی۔ آنگن واڑی ملازمین سنگھ کی صدر پشپانائک، سکریٹری سدھا بھٹ، کویتا نائک، پدما نائک، شانتی موگیر، ناگوینی دیواڑیگا ، جئے لکشمی وغیرہ موجود تھیں۔