ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں ’لاتحزن ان اللہ معنا ‘کے عنوان پر4 ستمبر کوہوگا خطاب عام؛ عوام الناس سے شرکت کی درخواست

بھٹکل میں ’لاتحزن ان اللہ معنا ‘کے عنوان پر4 ستمبر کوہوگا خطاب عام؛ عوام الناس سے شرکت کی درخواست

Thu, 01 Sep 2022 20:49:32    S.O. News Service

بھٹکل:یکم ستمبر(ایس اؤ نیوز) ملک کے بگڑے اور بدلتے ہوئے حالات میں  مسلمانوں کو خاص کر نوجوانوں کی رہنمائی کےلئے4ستمبر 2022 بروز اتوار شام 30-04بجے ’’لاتحزن ان اللہ معنا ‘‘ کے عنوان پر آمنہ پیالیس میں خطاب عام ہوگا۔ جس میں جماعت اسلامی ہند کرناٹکا کے ذمہ داران شرکت کریں گے۔ اس بات کی اطلاع جماعت اسلامی ہند کے ناظم علاقہ مولانا محمد سلیم عمری نے دی ۔  اس موقع پر خطاب عام کی تشہیر کے لئے شائع کئے گئے پوسٹر کا بھی اجراء عمل میں آیا ۔

دعوت سینٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں ذمہ داران نےبتایا کہ مسلمانوں کو ایمان کی راہ پر قائم رکھتے ہوئے مضبوط کرنا جماعت اسلامی ہند کاعظیم  مقصد ہے ، جماعت اسلامی ہند اس ملک کے اندر اس بات پر یقین رکھتی ہے اللہ کے دین کی دعوت اور خدا کا پیغام سارے انسانوں تک پہنچایاجائے ۔ اسی سے حالات بدلیں گے ۔ جماعت اسلامی ہند کرناٹک کی جانب سے ریاست بھر میں اجتماعات عام اور خطابات عام کا انعقاد کررہی ہے۔ بھٹکل میں بھی منعقد ہونے والا خطاب عام بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ مسلمانوں کو بتانا چاہتےہیں کہ ’’مت گھبراؤ، اللہ ہمارے ساتھ ہے‘‘ ،مشکل اور آزمائشی کے حالات میں بھی ایمان پر قائم رہنا ہی اصل زندگی ہے۔ ہماری تمام تر کوششیں اللہ کی رضا اور آخرت کی نجات ہے۔ خطاب عام میں جماعت اسلامی ہند کرناٹک کے امیر حلقہ ڈاکٹر محمد سعد بلگامی صدارت کریں گے تو مہمانان کے طورپر ڈاکٹر محمد طہ متین بنگلورو اور جامع مسجد بھٹکل کے امام و خطیب مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ جماعت اسلامی ہند بھٹکل کے ذمہ داران نے بھٹکل کے مسلمانوں سے مودبانہ درخواست کی ہے کہ وہ کثیر تعداد میں خطاب میں شریک ہوتےہوئےکامیاب بنائیں۔ پریس کانفرنس میں ناظم علاقہ مولانا محمد سلیم عمری ، امیر مقامی حافظ انجنئیر نذیر احمد قاضی ، ایس ایم شکیل ، مولانا سید یاسر برماور ندوی موجود تھے۔

 


Share: