بھٹکل:29/جولائی (ایس اؤنیوز) شہر کے کملاوتی رام ناتھ شانبھاگ ہال میں منعقد یوم صحافت کے موقع پر بھٹکل جرنلسٹ اسوسی ایشن کی طرف سے کنڑا روزنامہ پرجاوانی کے بھٹکل رپورٹر راگھویندر بھٹ جالی اور ہبلی ایڈیشن ہوسا دیگنت کے سنئیر صحافی وٹھل داس کامت کو بھٹا کلنکا ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر مقامی رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے5 ہزارروپئے نقد اور سند پر مشتمل یہ ایوارڈ ان دونوں صحافیوں کو پیش کیا۔
اس موقع پر کنڑا نیوز چینل ’’سُدِّی ‘‘ کے مینجنگ ایڈیٹر ششی دھر بھٹ، اسوسی ایشن کے صدر وشنو دیواڑیگا، اے اسی ایم این منجوناتھ ، تنظیم کے جنرل سکریٹری محی الدین الطاف کھروروی ، سدھارتھ پی یو کالج کی پرنسپال ارچنا یو وغیرہ موجود تھے۔