بھٹکل :24/اکتوبر(ایس او نیوز)کے ڈی سی سی بینک سرسی کے صدر اور رکن پریشد ایس ایل گھوٹنیکر نے بھٹکل شاخ کی نئی عمارت کی سنگ بنیاد رکھی ۔ تعلقہ کے بندرروڈ پر مارکٹنگ سوسائٹی کے روبرو منعقد ہوئے پروگرام میں رکن اسمبلی منکا ل وئیدیا ، بینک کے نائب صدر بھاسکر ہیگڈے کاگیری ، ڈائرکٹر شری دھر بھاگوت ، مارکٹنگ سوسائٹی کے صدر گنپیا گوڈا، کے ڈی سی سی بینک کے جنرل مینجر ایس پی باندورگی ، بھٹکل شاخ کے مینجر ایل ڈی شیرور وغیرہ موجود تھے۔