بھٹکل:20؍مارچ(ایس اؤ نیوز)کروناوائرس کی روک تھام کے سلسلے میں اٹھائے جارہے اقدامات کی وجہ سے بعض افراد کو کافی مشکلات جھیلنی پڑرہی ہے۔ اور روزی روٹی ، کمائی وغیرہ بھی بری طرح متاثر ہورہی ہے۔ بھٹکل تعلقہ کے جالی سمیت ساحل پر بسے پڑوسی ریاست کے ماہی گیر اپنی کشتیوں کو کنارے لگا کر وطن لوٹنے کی تیار ی میں دیکھے گئےہیں۔
ساحل آن لائن کے نمائندے جب جالی بیچ پہنچ کر جب جائزہ لیا تو وہاں کئی سارے ماہی گیر اپنی کشتیوں کو کنارے لگاکر مشین نکال کر رکھے ہوئے دیکھے گئے ۔ اس سلسلے میں پوچھے جانے پر ماہی گیروں نے بتایا کہ ہم ریاست تمل ناڈو کے کنیا کماری سے تعلق رکھتے ہیں ۔ قریب 45ماہی گیر ہیں جو مچھلی شکار کے ذریعے اپنی زندگی کا گزارا کرلیتے ہیں ۔ لیکن اب کروناوائرس کو لے کر سب کچھ بند کیا جارہاہے، ریل، بسیں سب بند ہورہی ہیں۔ اس سے پہلے کہ ہمارے گھر جانے کے راستے بند ہوجائیں ہم اپنے گھر لوٹنا چاہتے ہیں ۔اب جب کہ حالات ابتر ہوتے جارہے ہیں تو ہم نے سوچا کہ اپنا کام کاج بند کرکے گھر لوٹ جائیں ۔ جب پوچھا گیا کہ کب واپسی ہوگی توانہوں نے معصومیت کے ساتھ جواب دیا کہ ہنگامہ ختم ہونے کے بعد ہی دوبارہ روزی روٹی کے لئے لوٹ سکتے ہیں۔
