ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں کرناٹکا رکشھنا ویدیکے ابھیمانی کے زیر اہتمام کنڑا راجیوتسوا پروگرام :سماجی سطح پر کنڑا کو عملی روپ دینے پر زور

بھٹکل میں کرناٹکا رکشھنا ویدیکے ابھیمانی کے زیر اہتمام کنڑا راجیوتسوا پروگرام :سماجی سطح پر کنڑا کو عملی روپ دینے پر زور

Tue, 07 Nov 2017 21:06:01    S.O. News Service

بھٹکل:7/ نومبر (ایس اؤنیوز) ریاست کرناٹکا اپنی تہذیب اور لسان کو لے کر ملک میں ایک خاص مقام کی حامل ہے، اس کی اپنی ایک شناخت ہے۔ کنڑیگاس کی ذمہ داری ہے کہ وہ کنڑا زبان جو ریاست کی زبان بھی ہے اس کی ترقی کے لئے کوشاں رہنے کی سرسی کے رکن اسمبلی وشویشور ہیگڈے کاگیری نے زور دیا۔

وہ یہاں کرناٹکا رکشھنا ویدیکے سوابھیمانی اترکنڑا ضلع اور بھٹکل شاخ کے اشتراک سے کملاوتی رام ناتھ شانبھاگ ہال میں منعقدہ کنڑا راجیوتسوا پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرر ہے تھے۔ ہمیں کنڑازبان سے جو پیار و محبت ہے اسی سے زبان کو مزید مستحکم کرناہے۔ کرناٹکا تشریف لانے والے دیگر ریاستوں کے شہریوں کو کنڑا سکھانے کا کام ہوناہے ، صرف ادبی تخلیقات کی حد تک نہ رہیں بلکہ ہر میدان میں اس کو عملی طورپر اپنا کر اس کی حفاظت کرنے کی بات کہی۔

پروگرام کی صدارت کئے کرناٹکارکشھنا ویدیکے ویدیکے ابھیمانی کے ریاستی صدر پی ، کرشنے گوڈا نے کہاکہ سماجی سطح پر کنڑا کو عملی روپ دیں گے تو ہی کنڑازبان مضبوط ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ جو بھی سرکاری اسکیمیں اور منصوبہ جات ہوتے ہیں وہ عوام تک پہنچانا سنگھ کے کارکنان کی اہم ذمہ داری ہے ، حالیہ دنوں میں انسان اپنی انسانیت کھوتا جارہاہے ، کنڑا تنظیموں کے ذریعے عوام کے درمیان پیار و محبت اور اعتماد پیدا کرنےکا کام ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کنڑا پرچم جلد ازجلد تصدیق کرنے کا مطالبہ کیا۔

بھٹکل کے اسسٹنٹ کمشنر منجوناتھ نےبھی موقع کی مناسبت سے خطاب کیا۔ موظف فوجی شریکانت نائک، یوگا گرو گوند دیواڑیگا، شاعر شری دھر شیٹھ شرالی، پروکبڈی کھلاڑی ہریش نائک، سماجی کارکن وشنو نائک، ضلع یوتھ ایوارڈیافتہ پرشانت موڈلمنے کی پروگرام میں تہنیت کی گئی ۔ ڈائس پروگرام سے قبل بھوونیشوری دیوی کی ریلی نکالی گئی ۔ مزدور سنگھ کے ریاستی صدر بی وی راگھویندرا، کرناٹکا رکشھنا ویدیکے سوابھیمانی کے ضلعی صدر ایچ آر گنیش، شعبہ خواتین کی صدر شوبھا، تعلقہ صدر ایشور نائک بائیلور، کنڑا ساہتیہ پریشد کے صدر گنگادھرنائک، جے ڈی ایس کے عنایت اللہ شاہ بندری ، ونود نائک رائیل کیری ، کرشنانائک، آٹو یونین کے صدر وینکٹش نائک، وشنو دیواڑیگا وغیرہ موجود تھے۔ پروگرام کے بعد فرینڈس ملیوڈیس کی طرف سے موسیقی پروگرام پیش کیا گیا ۔


Share: