ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں کرناٹکا راجیو تسوا کی شاندار ریلی : ترقی کے میدان میں کرناٹک پورے ملک میں اول

بھٹکل میں کرناٹکا راجیو تسوا کی شاندار ریلی : ترقی کے میدان میں کرناٹک پورے ملک میں اول

Wed, 01 Nov 2017 18:02:50    S.O. News Service

بھٹکل:یکم نومبر (ایس اؤنیوز) ریاست کرناٹک آج بھی مستحکم و مضبوط ہے ،ترقی کے معاملے کو لیں تو ملک بھر میں کرناٹکا کی پیش رفت قابل رشک ہے یہ ریاست پورے ملک میں اول مقام پرہے، ان خیالات کا اظہار  رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے  کیا۔ وہ یہاں نوائط کالونی میں واقع تعلقہ کھیل میدان میں تعلقہ انتظامیہ کی طر ف سے منعقدہ کنڑا راجیوتسوا پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے خطاب کررہے تھے۔ رکن اسمبلی نے کہاکہ متحدہ کرناٹکا کے لئے کئی لوگوں نے قربانیاں دی ہیں، آج دنیا بھر میں کنڑیگاس اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں۔ کنڑا کے لئے یہاں کے ہر شہری کو اپنی ذمہ داری کا احساس ہونا چاہئے۔ بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ایم این منجوناتھ نے پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے تمام کنڑیگاس کو چیلنجس کا مقابلہ کرنے کے لئے کمر کس لینے کی بات کہی۔

ڈائس پر تعلقہ پنچایت صدر ایشور نائک، نائب صدر رادھا اشوک وئیدیا، بھٹکل بلدیہ صدر محمد صادق مٹا، جالی پنچایت صدر عبدالرحیم شیخ، اسٹانڈنگ کمیٹی چیر من وشنو دیواڑیگا، ضلع پنچایت ممبر سندھو بھاسکر نائک، مہابلیشور نائک، دیوی داس آچاریہ ، تحصیلدار وی این باڈکر، ڈی وائی ایس پی شیو کمار موجود تھے۔ کنڑا ساہتیہ پریشد کے صدر گنگادھر نائک نے مقالہ پیش کیا۔ تعلقہ پنچایت افسر سی ٹی نائک نے استقبال کیا ۔ بی ای اؤوینکٹیش پٹگار نے شکریہ اداکیا۔ استاد شری دھر شیٹھ نے نظامت کی۔ کنڑا راجیو اتسوا اور سوچھیتا ابھیان مہم کے دوران بہترین کارروائی انجام دینے والے سرکاری دفاتر اور راجیوتسوا ریلی میں شریک مختلف اسکولوں اور کالج طلبا ٹیم کو انعامات کا اعلان کیاگیا ۔ اس کے بعد اسکول طلبا کی طرف سے ثقافتی پروگرام پیش کئے گئے۔

 


Share: