ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں وزیر اعلیٰ یڈیورپا کے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے پر بی جےپی کارکنان کا جشن

بھٹکل میں وزیر اعلیٰ یڈیورپا کے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے پر بی جےپی کارکنان کا جشن

Wed, 31 Jul 2019 18:15:01    S.O. News Service

بھٹکل:30؍جولائی  (ایس اؤ نیوز)پیر کو بی جے پی کے ریاستی صدر بی ایس یڈیورپا نے بحیثیت وزیراعلیٰ کرناٹکا ودھان سبھا میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرتےہی بھٹکل بی جےپی کارکنان نے شمس الدین سرکل پر پٹاخے پھوڑتے ہوئے جشن منایا۔

شمس الدین سرکل پر بی جے پی کارکنان جمع ہوکر وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیراعلیٰ بی ایس یڈیورپا کے حق میں نعرے لگائے۔ اس موقع پر بھٹکل بی جےپی صدر راجیش نائک، دنیش نائک، شیوانی شانتا رام ، سبرائے دیواڑیگا، روی نائک جالی، منجوناتھ نائک جالی ، کرشنانائک ہرلی سال، گنپیا گونڈ وغیرہ موجود تھے۔


Share: