ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں ماری ہبا؛ مذہبی عقیدت ، شردھا اور بھگتی کے ساتھ شروع

بھٹکل میں ماری ہبا؛ مذہبی عقیدت ، شردھا اور بھگتی کے ساتھ شروع

Wed, 19 Jul 2017 18:36:36    S.O. News Service

بھٹکل:19/جولائی (ایس اؤنیوز)تعلقہ کے ہندئوں کا مشہور تہوار  ماری ہبا مذہبی عقیدت ، بھگتی اور دھوم دھام سے بدھ کو شروع ہوا۔ ماری دیوی کو منکولی سے جلوس کے ذریعے لا کر ماری مندر میں نصب کیا گیا ۔ جہاں تعلقہ کے مختلف دیہاتوں سے ہزاروں لوگوں نے قطار میں کھڑے ہوکر پوجا کی اور اپنی کئی منتوں کے پیش نظر پھولوں کے گلدستہ ، پھل وغیرہ مورتی کو چڑھایا ۔ مندر پہنچنے والوں میں بچوں اور خواتین کی تعداد زیادہ تھی ۔ مندر کے باہر اطراف میں پھلوں ، مٹھائی ، پھولوں ، بچوں کے کھلونوں وغیرہ کے دکان لگائے گئے تھے۔ بھیڑ کو قابو میں رکھنے کے لئے مندر انتظامیہ کے ممبران اور کارکنان خود کھڑے رہ کر انتظامات کرتے ہوئے نظر آئے۔ تہوار  کو دیکھتے ہوئے مندر کے اطراف اور شہر کے مختلف مقامات پر پولس فورس تعینات کی گئی ہے۔کل  جمعرات کو ماری دیوی کی وداعی تقریب ہوگی۔


Share: