بھٹکل:یکم اپریل(ایس اؤنیوز)قومی شاہراہ سے 500میٹر حدود والے شراب خانوں کو بند کئے جانے کے اپنے 15ڈسمبر 2016کے فیصلے میں سپریم کورٹ نے تھوڑی سے ترمیم کرتے ہوئے شراب خانوں کو اگلے ستمبر کے آخر تک جاری رکھنے کی مہلت دی ہے، اور واضح کیا ہے کہ یہ فیصلہ صرف شراب خانوں تک ہی نہیں بلکہ بار،پب اینڈ ریسٹورنٹ کے لئے بھی لاگو ہوگا۔ اور 500میٹر کے بجائے حدود کا تعین 220میٹر تک کیا گیا ہے۔ اپنے پرانے فیصلے کی نظر ثانی کے لئے داخل کردہ درخواستوں کی جمعہ کو سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ کی چیف جسٹس جے ایس کھیہر والی بنچ نے مندرجہ بالا ترمیمات کی ہیں۔
سپریم کورٹ کے ترمیم شدہ نئے فیصلے کے مطابق شہر بھٹکل سے گزرنے والی قومی شاہراہ کے 220میٹر حددو میں موجود بھٹکل کی 4شراب دکانوں کو قفل لگنا یقینی کہا جارہاہے۔ بھٹکل میں جن شراب دکانوں کو بند کیا جائے گا ا س میں رنگین کٹا پر واقع 4سیزن، ساگر روڈ کے سندھو وائنس، موڈبھٹکل پر موجود ایم ایس آئی ایل اور بندرروڈ کے رنگ وائنس شامل ہیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے میں انہیں 30جون تک اپنی دکانوں کو جاری رکھنے کی مہلت دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے ایکسائز انسپکٹر وشوناتھ نے کہاکہ 30جو ن کے بعد شراب بیچنا جاری رہے رہا تو ضروری کارروائی کئے جانے کی بات کہی ہے۔خیال رہے کہ متعلقہ شراب خانوں کی لائسنس کی میعاد 30جون کو ختم ہوگی ، لائسنس دوبارہ جاری بھی کیا جاتاہے تو وہ صرف ستمبر کے اواخر تک ہوگا۔