ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں ریت کی قلت کا مسئلہ : بی جے پی بھٹکل یونٹ کا 15دسمبر کو بھٹکل راستہ روکو احتجاج کا اعلان

بھٹکل میں ریت کی قلت کا مسئلہ : بی جے پی بھٹکل یونٹ کا 15دسمبر کو بھٹکل راستہ روکو احتجاج کا اعلان

Tue, 13 Dec 2016 21:37:57    S.O. News Service

بھٹکل:13/ڈسمبر  (ایس او نیوز) مقامی رکن اسمبلی نے ریت مسئلہ کو لے کر کوئی سنجیدگی ظاہر نہیں کررہے ہیں، مسئلہ کو حل کرنےکے بجائے دوسروں پر الزام تراشی کرتے ہوئے وقت گزاری کررہے ہیں۔ جبکہ افسران بھی حالات کی سنگینی کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں ، ان سب حالات کو دیکھتے ہوئے بھٹکل بی جے پی یونٹ نے 15دسمبر کی صبح 30-10بجے  راستہ روکو احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بات کی اطلاع مقامی بی جے پی صدر راجیش نائک نے پریس ریلیز کے ذریعے دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ احتجاج کے دوران راستہ روک کر رکن اسمبلی کا پتلہ نذر آتش کیا جائے گا اور ریت کا مسئلہ فوری حل کرنے کا پرزور مطا لبہ کیا جائے گا۔

پریس ریلیز میں مقامی رکن اسمبلی کو ریت قلت مسئلہ کا پوراذمہ دار ٹھہراتے ہوئے الزام لگایا گیا ہے کہ رکن اسمبلی ریت مسئلہ پر کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں جس کے نتیجے میں غریبوں اور متوسط طبقے اور مزدوروں کی زندگی اجیرن بن چکی  ہے۔ ان درپیش مسائل کو ایک منطقی حل دینے کے لئے پارٹی کی طرف سے دوسرے مرحلے کے طورپر احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔ بی جے پی صدر نے پارٹی کارکنان ، حمایتیوں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ احتجاج میں کثیر تعداد میں شریک ہوکر اسے کامیاب بنائیں۔


Share: