ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں بہروں کے ضلعی اسوسی ایشن کا سنگ بنیاد 22 اکتوبر کو؛ عوام سے شرکت کی درخواست

بھٹکل میں بہروں کے ضلعی اسوسی ایشن کا سنگ بنیاد 22 اکتوبر کو؛ عوام سے شرکت کی درخواست

Sun, 16 Oct 2016 20:35:19    S.O. News Service

بھٹکل:16/اکتوبر(ایس او نیوز) اترکنڑا ضلع کے بہروں کے لئے قائم اسوسی ایشن کا افتتاح 22اکتوبر کی صبح 30-10بجے بھٹکل تعلقہ کے شرالی درگا پرمیشوری ہال میں ہوگا۔ جہاں اسوسی ایشنکے مقاصد کو لے کر کئی باتیں پیش کی جائیں گی۔

اسوسی ایشن کے صدر ہونیا موگیر اور جنرل سکریٹری محمد یوسف موٹیا کی قیادت میں اترکنڑا ضلع کے 150سے زائد بہروں کو ممبر بنا کر اور ان کے تعاون سے بھٹکل نیو انگلش اسکول کے استاد روی راج چوکی منی کی رہنمائی میں رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔ اسوسی ایشن سے اظہار یک جہتی ظاہر کرتے ہوئے تمام لوگوں کو پروگرام میں شریک ہونے کی پریس ریلیز کے ذریعے اپیل کی گئی ہے۔ رکن اسمبلی منکال وئیدیا اس پروگرام کا افتتاح کریں گے ، ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر صدارت کریں گی ۔ خصوصی مہمان کے طورپرضلع کے ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول ، ضلع پنچایت ممبر البرٹ ڈیکوستھا ، تنظیم کے صدر محمد مزمل قاضیا ، صنعت کار بابو موگیر ، ریاستی بہروں کے اسوسی ایشن کے صدر ، مختلف اضلاع کے عہدیداران پروگرام میں شریک ہوں گے۔

 


Share: