ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں اے بی وی پی کی جانب سے کارگل وجئے اُتسوا پروگرام

بھٹکل میں اے بی وی پی کی جانب سے کارگل وجئے اُتسوا پروگرام

Fri, 26 Jul 2019 18:53:00    S.O. News Service

بھٹکل 26؍جولائی  (ایس اؤ نیوز)بی جےپی کی طلبا تنظیم اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کی جانب سے نچل مکی شری وینکٹ رمن مندر ہال میں جمعہ کو کارگل وجئے اُتسوا پروگرام منایاگیا۔

کنڑا ساہتیہ پریشد بھٹکل کے صدر گنگادھر نائک نے پروگرام کی صدارت کی۔ موظف فوجی منجوناتھ ہیگڈے ، نارائن نائک،  انپانائک، وینکٹیش نائک کی پروگرام میں تہنیت کی گئی ۔ اے بی وی پی کے گجانن نائک، وویک دیواڑیگا، لوکیش دیواڑیگا، پرندرنائک، روی، شرنیا وغیرہ موجود تھے۔ اس سے قبل گورنمنٹ ڈگری کالج ، شری گرو سدھیندرا کالج ، سدھارتھ کالج کے طلبا شمس الدین سرکل پر جمع ہوکر وہاں سے جلوس کی شکل میں مندر تک ترنگا یاترا نکالی ۔ جس کے بعد مندر میں  وجئے اُتسوا کا ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔


Share: