ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں اسکولی بچوں نے سیکھا عملی سبق، کھیت میں بوئے چاول کے پودے

بھٹکل میں اسکولی بچوں نے سیکھا عملی سبق، کھیت میں بوئے چاول کے پودے

Mon, 09 Jul 2018 21:23:07    S.O. News Service

بھٹکل 9؍جولائی (ایس او نیوز) بھٹکل تعلقہ ہونّے گدّے سرکاری ہائر پرائمری اسکول کے طلبہ کو ان کے اساتذہ نے عملی سبق پڑھاتے ہوئے کیچڑ سے بھرے کھیت میں اتارا اور چاول کے پودے بونے کا طریقہ سکھایا۔

بتایا گیا ہے کہ ساتویں جماعت کی ایک کتاب میں کھیتی باڑی کرنے کے مختلف مراحل والا سبق موجود ہے۔ اس سبق کو پڑھانے والی کنڑا مضمون کی ٹیچرسومنا نائک نے بچوں کو اس کا عملی تجربہ کروانے کا فیصلہ کیا ۔ اسکول کے دیگر اساتذہ کے تعاون سے چھٹی اور ساتویں جماعت کے تقریباً33 طلبہ کو بارش کے پانی اور کیچڑ سے بھرے کھیت میں لے جایا گیا ۔ پھر بچوں کے ساتھ اساتذہ نے بھی کھیت میں چاول کے پودے لگائے۔ اس منظر کی تصاویرجب سوشیل میڈیا پر عام ہوئیں تو اساتذہ کے اس نئے انداز کی ہر طرف سے ستائش کی جارہی ہے۔بچوں کے والدین بھی اس بات سے خوش نظر آرہے ہیں۔

اسکول کے ہیڈ ماسٹر ڈی کے آلویکوڈی کا کہنا ہے کہ موجودہ زمانے میں صرف اسکولی کمروں کی چہار دیواری کے اندرپڑھائی کرنے سے بچو ں کو عملی جانکاریاں نہیں مل پاتیں۔ ان کے مطابق موجودہ نسل باغبانی اور کھیتی باڑی کے سلسلے میں نابلد ہوتی جارہی ہے۔ اس لئے ہم نے   عملاً یہ کام کرکے دکھانے کا منصوبہ بنایا،  آلویکوڈی نے کہا اس طرح عملاً چاول بونے کے طریقے کو سکھانے سے ہمیں توقع ہے کہ بچے  اس سے   جو کچھ سیکھیں گے اسے ہمیشہ یاد رکھیں گے۔


Share: