ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میونسپالٹی حدود کے اتی کرم پینے کے پانی کا کنکشن اور ڈرنیج کنکشن کو سکرم کی سہولت

بھٹکل میونسپالٹی حدود کے اتی کرم پینے کے پانی کا کنکشن اور ڈرنیج کنکشن کو سکرم کی سہولت

Thu, 04 Mar 2021 18:06:08    S.O. News Service

بھٹکل:4؍مارچ  (ایس اؤ نیوز)بھٹکل میونسپالٹی حدود میں اگر کسی نے غیر قانونی طورپر پینے کے پانی کا کنکشن اور ڈرنیج کنکشن لیا ہے تو عوام اور عمارات کے مالکان کو بھٹکل میونسپالٹی نے اسے  قانونی طور پر سکرم کرنے  کا موقع فراہم کیاہے۔ اگر کسی نے  کوئی غیر قانونی کنکشن لیا ہے  تو انہیں 30 مارچ 2021سے پہلے بھٹکل میونسپالٹی میں متعینہ فیس اداکرنی ہوگی  جس کے بعد معاہدہ دستاویزات  سونپ کر  اتی کرم کنکشن کو سکرم کر سکیں گے۔

میونسپالٹی کی طرف سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اگر متعینہ تاریخ سےپہلے پہلے عوام اپنے غیر قانونی کنکشن کو قانونی نہیں بناتے ہیں  تو پھر آئندہ چل کر اُنہیں  نقصان  اُٹھانا پڑ سکتا ہے۔ میونسپالٹی کی جانب سے کہا گیا کہ آئندہ دنوں میں  اگر کہیں اتی کرم کنکشن نظر آئے گا  تو اس پر جرمانہ عائد کیاجائےگا یا پھر کنکشن کاٹ دیا جائے گا۔


Share: