بنگلورو:28؍نومبر(ایس اؤ نیوز) بھٹکل مسلم جماعت بنگلورو کی نومنتخب انتظامیہ اراکین کی نشست میں نئی میعاد 2021-25تک کے لئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا ۔ جس کے تحت ایس ایم آفتاب صدر اور فیضان برماور جنرل سکریٹری کے طورپر منتخب کئے گئے ہیں ، اس بات کی اطلاع الیکشن کمشنر جناب عبدالمعید کاڈلی نے دی۔
دی گئی اطلاع کے مطابق عہدیداران کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔
صدر : ایس ایم آفتاب نائب صدر اول: اشرف شاہ بندری نائب صدر دوم :سہیل پٹیل
جنرل سکریٹری : فیضان برماور سکریٹری اول :آفاق کولا سکریٹری دوم :ابوبکر صدیق رکن الدین
خازن :عبدالواجد کولا محاسب: حمدان معلم
