ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل شمس اسکول میں 38برسوں سے خدمات انجام دینے والے ابراہیم صاحب کی تہنیت

بھٹکل شمس اسکول میں 38برسوں سے خدمات انجام دینے والے ابراہیم صاحب کی تہنیت

Sun, 23 Dec 2018 19:15:35    S.O. News Service

بھٹکل:23؍ڈسمبر (ایس او نیوز) تربیت ایجوکیشن سوسائٹی بھٹکل کے شمس انگلش میڈیم اسکول میں پچھلے 38برسوں سے بے لوث خدمات انجام دینے والے اسکول کے ملازم ابراھیم صاحب کو ادارے کی طرف سے سالانہ جلسے کے موقع پر ان کی شال پوشی کرتےہوئے تہنیت کی گئی ۔

ادارے کے ذمہ دار ڈاکٹر خواجہ اویس رکن الدین نے ابراہیم صاحب کی  ادارے  کے لئے   مسلسل 38برسوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے ادارے کی طرف سے انہیں ستائشی سند عطاکرتے ہوئے  تہنیت کی۔ اس موقع پر ادارے کے نائب صدر انجنئیر قاضی نذیر احمد، قادر میراں پٹیل، صلاح الدین ایس کے ،سید شکیل ایس ایم، مولانا عزیز الرحمن رکن الدین  سمیت کئی عہدیداران ، صدر مدرس، اساتذہ وغیرہ موجود تھے۔


Share: