ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل سے لاپتہ لڑکا ممبئی میں پایا گیا

بھٹکل سے لاپتہ لڑکا ممبئی میں پایا گیا

Sat, 11 Jan 2020 21:07:32    S.O. News Service

بھٹکل :11؍ جنوری (ایس اؤ نیوز) کلکتہ سے تعلق رکھنے والے حالیہ مقیم  بھٹکل سلطانی محلے سے  لاپتہ ہونے والا 13سالہ لڑکا ارشد ممبئی کے واڈلا میں پایاگیا ہے،پولس ارشد کو ممبئی سے لاکر والدین کو سونپنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

ارشد کے متعلق بتایا جارہاہے کہ ریل میں سفر کرتے ہوئے ممبئی جا پہنچا، جہاں محکمہ خواتین اور اطفال فلاح وبہبودی کے افسران نے اس کو اپنی تحویل میں لیا۔ مگر صحیح پتہ معلوم نہیں ہونے کی وجہ سے افسران کو اس کے والدین کا پتہ لگانے میں مشکلات پیش آر ہی تھیں، افسران نے وہیں اس کی تعلیم کا انتظام کردیا۔ کچھ دن پہلے ارشد نے میں بھٹکل کا رہنے والا ہوں کہا تو افسران نے بھٹکل پولس سے رابطہ کرتےہوئے جانکاری دی۔ اس کے بعدپولس ممبئی سے لا کر ارشد کو اس کے والدین کے حوالے کرتے ہوئے معاملے کو انجام تک پہنچایا۔


Share: