بھٹکل:30/ڈسمبر (ایس او نیوز) ریڈ ربن کلب ، سرکاری پی یوکالج کے شعبہ این ایس ایس کے اشتراک سے تعلقہ کے ہڈین سرکاری پی یو کالج میں عالمی یوم ِ ایڈس پروگرام انعقاد کرتے ہوئے ایڈس کے متعلق جانکاری دی گئی اور اس موقع پر صحت کیمپ کا پروگرام بھی منعقد کیا گیا۔
تعلقہ میڈیکل آفیسر مورتی بھٹ نے ایڈس کی روک تھام پر اپنا مقالہ پیش کیا تو سنئیر میڈیکل کمشنر ایریا دیواڑیگا نے خصوصی مقالہ پیش کرتے ہوئے حفاظتی تدابیر پر روشنی ڈالی۔ پرنسپال وسنت راؤ گاؤنکر نے پروگرام کی صدارت کی۔ ریڈربن اور این ایس ایس افسر منجوناتھ نائک نے افتتاحی کلمات پیش کئے ۔ جیا اور ساتھی طالبات نے پرارتھنا کی۔ منجوناتھ نے استقبال کیا ۔ کانت راج نے شکریہ اداکیا۔ گیتا نائک نے نظامت کی۔ یوم عالمی ایڈس کی مناسبت سے مضمون نویسی ، مذاکرے ، پوسٹر میکنگ ، ناٹک مقابلہ جات میں جیت حاصل کرنے والوں کو انعامات سےنوازاگیا ۔