بھٹکل:2/ اکتوبر (ایس اؤنیوز) مہاتما گاندھی اور لا ل بہادر شاستری کے جنم دن کی مناسبت سے سرکاری اسپتال کے صحن میں تعلقہ انتظامیہ کے زیراہتمام منائے گئے سوچھیتا ابھیان کا بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ایم این منجوناتھ نے افتتاح کیا۔
اس کے بعد خطاب کرتے ہوئے انہوں نے گاندھی جی کے پاکیزہ بھارت کا خواب پورا کرنے کے لئے ہم سب کو تیار ہونا چاہئے ۔ پاکیزگی کے لئے عوامی تعاون اشد ضروری ہونے کی بات کہی۔ بھٹکل بلدیہ صدر محمد صادق مٹا ، جالی پٹن پنچایت صدر عبدالرحیم شیخ، نچل مکی وینکٹ رمن مندر انتظامیہ کے صدر ایم آر نائک، ڈاکٹر ستیش، وریندر شانبھاگ، مختلف تنظیموں اور اداروں کے عہدیداران ، افسران موجود تھے۔ اس سے قبل مہاتما گاندھی اور لال بہادر شاستری کی تصویروں پر پھول مالا چڑھائی گئی ۔ اس کے بعد عوامی نمائندے اور افسران اسپتال کے صحن سے صفائی کی مہم شروع کی اور اسپتال روڈ سے ہوتے ہوئے قومی شاہراہ تک سڑک کناروں کی صفائی کی گئی ۔یہ مہم 7اکتوبر تک جاری رہے گی جہاں ہر دن ایک ایک مقام کی صفائی کی جائے گی جس میں اپنے دفاتر اور صحن کی صفائی، انجمن کالج روڈ ، ہریجن کیری کوٹیشور روڈ، شمس الدین سرکل سے بس اسٹانڈ تک ، اربن بینک سے متصل گارڈن جیسے جگہوں کی تمام محکمہ جات کے افسرا ن وغیرہ اجتماعی طورپر پاکی صفائی کا کام انجام دیں گے۔
اسی طرح انجمن پی یو کالج بھٹکل سمیت کئی اسکولوں اور کالجوں میں بھی این سی سی ، این ایس ایس شعبہ کے طلبا اور لکچررحضرات کے ساتھ کالج صحن کی صفائی انجام دی گئی ۔