ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل حلقہ میں مریضوں کے درمیان وزیر اعلیٰ فنڈسے79ہزار روپیوں کا معاوضہ تقسیم

بھٹکل حلقہ میں مریضوں کے درمیان وزیر اعلیٰ فنڈسے79ہزار روپیوں کا معاوضہ تقسیم

Wed, 08 Nov 2017 20:38:24    S.O. News Service

بھٹکل:8/ نومبر (ایس اؤنیوز) بیماریوں میں مبتلا ہوکر اسپتال میں زیر علاج معاشی طورپر کمزور بھٹکل اور ہوناور تعلقہ کے 11مستفیدین کے درمیان رکن اسمبلی منکال وئیدیا نےوزیرا علیٰ معاوضہ فنڈ سے منظور کل 793665روپیوں کے چک تقسیم کئے۔

اس موقع پر انہوں نے وزیرا علیٰ سدرامیا اور ضلع نگراں کار وزیر آر وی دیش پانڈے کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ انہی کے بھرپور تعاون سے حلقہ کے عوام میں سب سے زیادہ یعنی 3کروڑ روپیوں سے زائد معاوضہ فراہم کرنا ممکن ہواہے۔ جس کے لئے ہم بھٹکلی عوام کی طرف سے ان دونوں کا شکریہ اداکرتے ہیں۔ اس موقع پر تعلقہ پنچایت صدر ایشو رنائک، بیلکے سوسائٹی کے صدر منجوناتھ نائک ، کانگریس لیڈر نارائن بی نائک وغیرہ موجود تھے۔


Share: