ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل تعلقہ گرام پنچایت کی پولنگ بوتھ میں تبدیلی : رائے دہندگان متوجہ ہوں

بھٹکل تعلقہ گرام پنچایت کی پولنگ بوتھ میں تبدیلی : رائے دہندگان متوجہ ہوں

Fri, 11 Dec 2020 20:09:34    S.O. News Service

بھٹکل:11؍دسمبر (ایس اؤ نیوز) 22دسمبر کو بھٹکل تعلقہ کے 16گرام پنچایتوں میں منعقد ہونے والے  انتخابات کے پیش نظر تعلقہ کے مرڈیشور علاقے کے  گرام پنچایتوں کے تین پولنگ بوتھ میں تبدیلی کی گئی ہے۔ رائے دہندگان اس پر توجہ دینے کی اپیل کرتےہوئے بھٹکل تحصیلدار نے پریس ریلیز جاری کی ہے۔

پریس ریلیز میں بتایا گیا ہےکہ 22دسمبر کو بھٹکل تعلقہ کے گرام پنچایتوں کے انتخابات ہونگے۔ ان  میں سے چند پولنگ بوتھ کی عمارتیں خستہ حال اور بوسیدہ ہوگئی تھیں  اور کچھ پولنگ بوتھ 10کلومیٹر سے دوری پر واقع تھیں، جس کے متعلق ضلع ڈی سی نے الیکشن کمیشن سے اپیل کی تھی کہ خستہ حال اور دور والے پولنگ بوتھ کو تبدیل کیاجائے۔ ضلع انتظامیہ کی درخواست کو قبول کرتےہوئے الیکشن کمیشن نے مندرجہ ذیل تبدیلیاں کی ہیں۔

پولنگ بوتھ نمبر 13/1۔ ودھان سبھا پولنگ بوتھ نمبر 127حالیہ ماڈل کنڑا بائز پرائمری اسکول مرڈیشور کے شمالی علاقہ میں واقع تھا۔ چونکہ یہ عمارت خستہ ہوچکی ہے اسی لئے اس کو بدل کر اسی اسکول کے جنوبی علاقہ میں ووٹنگ کاانتطام کیاگیاہے۔اسی طرح پولنگ نمبر 15(ودھان سبھا نمبر ۔ 127)کاپولنگ بوتھ ماڈل کنڑا بائز پرائمری اسکول مرڈیشور میں واقع تھا۔ چونکہ یہ عوام کے لئے 10کلومیٹر سے زیادہ دوری پر واقع ہے اسی لئے اس کو بدل کر سرکاری ہائر پرائمری اسکول کوڈسول کے کمرہ نمبر 1 پر پولنگ کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔ اور پولنگ بوتھ نمبر 73/2(ودھان سبھا پولنگ بوتھ نمبر 245) جو ہائر پرائمری اسکول ہونّے مڑی کے مغربی علاقے میں تھا ، یہ عمارت بھی خستہ حال ہونےکی وجہ سے اس کو بدل کر ہائر پرائمری اسکول ہونّے مڑی کے مشرقی علاقےمیں انتظام کیاگیا ہے۔

تحصیلدار نے پریس ریلیز کے ذریعے عوام، سیاسی لیڈران اور رائے دہندگان سے اپیل کی ہے کہ مندرجہ بالا تبدیلیوں کو نوٹ کرلیں اور ووٹنگ کے دن ان تبدیلیوں کے مطابق اپنی رائے دہی کا استعمال کریں۔


Share: