بھٹکل:4؍مارچ(ایس اؤ نیوز)ریاست میں پی یوسی سال دوم کے سالانہ امتحانات 4مارچ 2020بروز بدھ سے شروع ہوئے۔ پہلے دن بھٹکل تعلقہ کے 4امتحانی مراکز میں کل 1052طلبامیں سے 1037طلبا وطالبات نے امتحانی پرچہ لکھا۔
انجمن پی یو کالج بھٹکل میں 341طلبا و طالبات نے فزکس اور 229طلبا و طالبات نے تاریخ کا پرچہ لکھا یہاں 3طلبا غیر حاضر رہے۔ دی نیو انگلش پی یوکالج بھٹکل میں 103فزکس اور تاریخ میں 134طلبا حاضررہے ،یہاں بالترتیب 1اور 6طلبا غیر حاضر رہے۔ شرالی جنتاودیا لیا میں فزکس میں 43اور تاریخ میں 33طلبا نے پرچہ لکھاتو 2طلبا امتحان میں شریک نہیں ہوئے۔ اسی طرح مرڈیشور کے آر این ایس کالج میں 15طلبا فزکس اور 149طلبا نے تاریخ کا امتحان دیا۔ تین طلبا غیر حاضر رہے۔ امتحانات کے پیش نظر تعلقہ کے 4امتحانی مراکز کے اطراف زبردست پولس سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے۔