بھٹکل:14/ دسمبر(ایس اؤنیوز)ایک گھر کی موری میں چنگاری بھڑک کر آگ میں منتقل ہوکرگھر کی چھت کو اپنی لپیٹ میں لینے سے پاس پڑوس کے 2گھربھی جل کر خاک ہونے کا واقعہ جمعرات کی شام بینگرے میں پیش آیا ہے۔
گھر مالک کی شناخت شمبھو ہونیا دیواڑیگا اور ناگپا سنیار دیواڑیگا بتائی گئی ہے۔ گھر میں موجود تمام غذائی سامان ، کپڑے اور دیگر اشیاء آگ کی نذر ہوئے ہیں۔ فائر برگیڈ کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ محکمہ تحصیل کے آفیسران جائے وقوع پہنچ کر معائنہ کئے ہیں۔