بھٹکل:28/ جولائی(ایس او نیوز)تعلقہ سماجی سائنس اساتذہ سنگھاکا افتتاحی پروگرام پرورگا کی کتور رانی چنما ریشڈینشیل اسکول میں منعقد ہوا۔ اساتذہ کے ناظم ایس پی بھٹ نے پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے کہاکہ تعلقہ کے سوشیل سائنس کے اساتذہ سال میں پانچ مرتبہ اپنے اجلاس کا اہتمام کرتے ہوئے مسائل کا حل تلاش کریں۔ سماجی سائنس سنگھا کے اعزازی صدر کے طورپر ایم اے نائک، نئے صدر کے طورپر شری ہائی اسکول کے استاد نارائن نائک، نائب صدر سویتا نائک، سکریٹری کے طورپر بیلکے کے چندر شیکھر بائیلور، خازن کے طورپر نیو انگلش کے روی راج چوکی منے ، معاون سکریٹری وینا میستا ، معاون خازن منی کیری کومنتخب کیاگیا ہے۔ استاد گروراج نائک نے استقبال کیا تو گایتری نائک نے شکریہ اداکیا۔ گریش راؤ نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔