بھٹکل:29؍ مئی (ایس اؤ نیوز)کورونا کے سنگین حالات کو دیکھتے ہوئے کانگریس پارٹی کی جانب سے کووڈ کے متاثرین کے علاج کےلئے معیاری ماسک، ٹیکے، آکسی میٹر اور دوائیاں سمیت کئی ضروری اشیاء کو کانگریس لیڈرآر وی دیش پانڈے نے تعلقہ انتظامیہ کے حوالےکیا۔
کانگریس لیڈر آر وی دیش پانڈے نے اتوار کو بھٹکل کا دورہ کرتےہوئے منی ودھان سودھا میں تعلقہ انتظامیہ اور افسران سے بات کرتے ہوئے کہاکہ بھٹکل آپسی بھائی چارگی ، پیار و محبت کی مثال ہے۔ یہاں کے لوگ و انسانیت کی خدمت کرنے کے لئے کام کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ کبھی یہاں حالات خراب تھے مگر وہ اب سب کچھ قصہ پارینہ ہوچکے ہیں۔ اس وقت کورونا انسانی جان کےلئے خطرہ بن گیا ہے۔ ایسے میں کانگریس پارٹی کی طرف سے کورونا کےمریضوں کی سہولت کے لئے طبی اشیاء تعلقہ انتظامیہ کو سونپے جارہےہیں اور ہمیں توقع ہے کہ اس سے ایک حد تک انسانیت کی خدمت ہوگی۔
اس مو قع پر بھٹکل کی اسسٹنٹ کمشنر ممتا دیوی ، تحصیلدار روی چندرا، تعلقہ اسپتال کی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سویتا کامت، کانگریس کے ضلعی صد ربھیمنانائک، بھٹکل بلاک کانگریس صدر ایڈوکیٹ سنتوش نائک، ضلع پنچایت کی سابق صدر جئے شری موگیر،سابق ارکان اسمبلی منکال وئیدیا، ایڈوکیٹ جے ڈی نائک، بھٹکل میونسپل صدر پرویز قاسمجی، پرشانت دیش پانڈے، کانگریس اقلیتی مورچہ کے ضلعی صدر عبدالمجید شیخ، سابق میونسپل صدر صادق مٹا، سابق جالی پٹن پنچایت صدر عبدالرحیم، وغیرہ موجود تھے۔