بھٹکل:3؍ مارچ(ایس اؤ نیوز)انجمن انگلش میڈیم ہائر پرائمری اسکول بھٹکل کے پانچویں میں زیر تعلیم طلبا اپنے اساتذہ کی نگرانی میں منگل کو اسٹیٹ بینک آف انڈیا پہنچ کرنصاب میں شامل بینکنگ اور بینک نوٹس کے متعلق جانکاری حاصل کی۔
طلبا کے بینک پہنچتے ہی بینک مینجر سمیت وہاں کا عملہ انہیں پیار ومحبت سے استقبال کرتےہوئے ایک ایک کاؤنٹر سے متعارف کرایا اور مختصراً بینک کی تفصیل بتائی۔ جہاں پر انہیں بینک میں اکاؤنٹ اوپن کرنے کا مقصد ، کس طرح اکاؤنٹ اوپن کیاجاتاہے، رقم جمع کرنے اور نکالنے کےلئے لکھی جانے والی رسید ، چک وغیرہ کی معلومات دی گئیں۔ اسی طرح انجمن کی استانی نے بچوں کو بینک کی اے ٹی ایم مشین میں بینک کارڈوں کے استعمال ، پن نمبر کا اندراج، مطلوبہ رقم کا اندراج سمیت تمام کارروائی عملی تجربہ کے ذریعے بتائیں۔ بینک مینجر سی بی ایم سدھاکر اور انوشا نے بچوں کی رہنمائی کی۔