بھٹکل :13؍ نومبر(ایس اؤ نیوز)انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سنٹر بھٹکل کے شعبہ کامرس اور شعبہ سائنس کے طلبا نے کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کے زیر اہتمام منعقدہ2022-23 کے سالانہ امتحانات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیاہے۔
کالج پرنسپال کی طرف سے جاری کردہ اخباری بیان میں بتایا گیا ہےکہ بی ایس سی چھٹے سمسٹر میں کامیابی کی شرح 81.25فی صد درج کی گئی ہے۔ پریس ریلیز کے مطابق 32 میں سے 26 طلبا کامیاب ہوئےہیں۔ جن میں سے 19 نےامتیازی نمبرات سے اور7 فرسٹ کلاس مسے کامیاب ہوئے ہیں۔ یشسوینی راما نائک نے 92فی صد کے ساتھ کالج میں اول نمبر سے کامیاب ہوئی ہیں، فلسی سیور ڈیسوزا نے90فی صد کے ساتھ دوسرا مقام اور روہیت شنیارنائک 84فی صد کے ساتھ تیسرے نمبر پر کامیاب ہوئے ہیں۔
اسی طرح بی کام کے چھٹے سمیسٹرمیں کامیاب طلبا کی شرح 80.30فی صد درج کی گئی ہے۔ کل 66طلبا میں سے 53طلبا کامیاب ہوئے ہیں جس میں سے 26نےامتیازی کامیابی اور 18فرسٹ کلاس سے کامیاب ہوئے ہیں کامرس شعبہ میں موسیٰ سدی باپا 96فی صد کے ساتھ کالج میں ٹاپ کیا ہے ،احمد فراز 95فی صد اور ذیشان احمد ڈانگی 90فی صد کے ساتھ بالترتیب دوم اور سوم مقام سے کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ کامیاب طلبا کو انجمن کے عہدیدران اور کالج پرنسپال ، اساتذہ وغیرہ نے مبارکباد پیش کی ہے۔