ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل انجمن ڈگری اور بی بی اے کالج کے 5 کھلاڑی یونیورسٹی بلیو منتخب  

بھٹکل انجمن ڈگری اور بی بی اے کالج کے 5 کھلاڑی یونیورسٹی بلیو منتخب  

Mon, 02 Jan 2017 17:36:44    S.O. News Service

بھٹکل:2/جنوری(ایس او نیوز) انجمن حامئ مسلمین بھٹکل کے زیر سرپرستی چلنے والے انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سنٹر اور بی بی اے کالج بھٹکل کے طلبا نے کرناٹکایونیورسٹی دھارواڑ کے والی بال، فٹ بال اور کرکٹ ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے یونیورسٹی بلیو کا خطاب حاصل کیا ہے اور اس وقت جاری مختلف کھیل مقابلوں میں کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کی نمائندگی کرتے ہوئے کالج اور شہر کا نام روشن کررہے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج کی جانب سے دی گئی پریس ریلیز میں دی گئی ہے۔

دی گئی ریلیز کے مطابق انجمن ڈگری کالج بھٹکل کے ابرار حسن لگاتار تیسری مرتبہ فٹ بال کے شعبہ میں یونیورسٹی بلیو منتخب ہوئے ہیں تو ان کے ساتھ نصیف احمد صدیق اور انجمن بی بی اے کالج کے ابراہیم ایم جے یونیورسٹی بلیو منتخب کئے گئے ہیں۔ والی بال کے شعبہ میں انجمن ڈگری کالج کے نوید خان  اور اسی طرح کرکٹ میں انجمن بی بی اے کالج کے صواف قاضی یونیورسٹی بلیو قرار دئیے گئے ہیں۔ یونیورسٹی بلیو کے طورپر منتخب شدہ تمام کھلاڑی فی الحال کیرلا ، کلبرگی ، دھارواڑ وغیرہ میں جاری یونیورسٹی لیول کے مقابلوں  میں یونیورسٹی کی نمائندگی کررہے ہیں۔ منتخب طلبا کو کالج پرنسپال ایم کے شیخ اور محمد محسن ،  فزیکل ڈائرکٹرس کے کلیم اللہ اور موہن میستا کے ساتھ ساتھ  انجمن کے ذمہ داران، اساتذہ اور ساتھی طلبا نے مبارکباد پیش کی ہے۔


Share: