بھٹکل:16/فروری (ایس او نیوز) انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سنٹر بھٹکل ، کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کے اشتراک سے انجمن گراؤنڈ میں منعقد ہوئے دو روزہ یونیورسٹی سنگل زون فٹ بال ٹورنامنٹ میں ہبلی کی فاطمہ ڈگری کالج نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چمپئین شپ جیت لی ہے۔
جمعرات کی شام منعقد ہوئے فائنل میں فاطمہ ڈگری کالج ہبلی نے ہبلی کی ہی گلوبل ڈگری کالج ٹیم کو 1-0سے شکست دے کر چمپئین شپ کا خطاب حاصل کرلیا۔ فائنل میں دونوں ٹیموں نے زبردست کھیل کا مظاہر ہ پیش کرتے ہوئے ایک دوسرے کو برابر کی ٹکر دی ۔ لیکن میچ کے 28ویں منٹ میں فاطمہ کالج کے شُبھم نے میچ کا واحد گول داغ دیا ، اسی گول کی مدد سے فاطمہ کالج نے چمپن شپ اپنے نام کرلی۔ فاطمہ کالج کے ہی رچرڈ مین آف دی میچ کے حق دار بنے۔
اس سے قبل منعقد ہوئے سیمی فائنل مقابلوں میں ہبلی کی گلوبل کالج نے میزبان انجمن کالج ٹیم کو شکست دے کرفائنل میں رسائی حاصل کی تھی، اسی طرح فاطمہ کالج نے ہبلی کی نہرو کالج پر جیت حاصل کرکے فائنل میں پہنچی تھی ۔ٹورنامنٹ میں انجمن ڈگری کالج بھٹکل نے تیسرا اور ہبلی کی نہروکالج نے چوتھا مقام حاصل کیا۔ نہروکالج ہبلی کے اکرم پاشاہ مین آف دی سریز ، گلوبل ٹیم کے روی بہترین گول کیپر اوربھٹکل انجمن ٹیم کے معاز احمد کو ایمرجنگ پلئیرکے خطاب سے نوازا گیا۔ جمعرات کی شام کو منعقدہ انعامی تقریب میں انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے صدر عبدالرحیم جوکاکو، محمد اسماعیل جوباپو، باشاہ پہلوان، ایس ایم پرویز، کالج سکریٹری جاوید حسین آرمار، پرنسپال ایم ایم شیخ، فزیکل ڈائرکٹر کے کلیم اللہ ، میستا وغیرہ موجود تھے۔