ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل انجمن انجنئیرنگ کالج کے طلبا نے تیارکی بیچ کلینگ سولار پاور مشین

بھٹکل انجمن انجنئیرنگ کالج کے طلبا نے تیارکی بیچ کلینگ سولار پاور مشین

Wed, 11 Aug 2021 20:09:50    S.O. News Service

بھٹکل:15؍اگست (ایس اؤ نیوز) انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی اینڈ مینجمنٹ بھٹکل کے شعبہ میکانیکل میں زیرتعلیم فائنل ائیر کے چند طلبا نے بیچوں کی پاکی صفائی کے لئے سولار پاور مشین بنائی ہے۔

کالج کے پروفیسر پدمیا نائک کی رہنمائی میں کالج کے طلبا صفوان، ارسلان، محمد سارق اور مبارک نے 35ہزارروپیوں کی لاگت سے مشین تیار کی ہے۔ بیچوں کی صفائی کے دوران میں مشین روبوٹ کی طرح کام کرے گی اورمشین کو رموٹ کی مدد سے کنٹرول کیا جاسکتاہے۔ مشین کے ذریعے بیچوں پر پڑا ہوا کچرا جیسے پلاسٹک ، کاغذاتاور دیگر بےکار چیزوں کو صاف کرتاہے۔ یہ مشین ماحول دوست بھی ہے جو شمسی توانائی پر کام کرتی ہے۔

کالج کے پروفیسر پدمیا نائک نے ساحل آن لائن سے بات کرتے ہوئےکہاکہ ہمارے طلبا کی طرف سے تیارکردہ مشین پٹرول یا ڈیزل سےنہیں بلکہ سولار سے چلتی ہے۔یہ مشین لگاتار دوسے تین گھنٹوں تک  بیچوں کی صفائی کرسکتی ہے۔ اس کے علاوہ مشین کو ترقی دے کر مزید بہتر بنایاجاسکتاہے جو مقامی میونسپالٹی اور کارپوریشن بھی صفائی کے لئے استعمال کرسکتےہیں۔ دوسری طرف ہماری مشین کی وجہ سے ملازموں کامسئلہ بھی حل کرے گی اور مقامی شہری حدود میں کچرا جمع کرنےمیں بھی مشین سےمدد لئے جانےکی بات کہی۔ پروفیسر نے بتایا کہ سولار پاور مشین کے ذریعے سیاحتی مراکز ، بیچ وغیرہ پر بھی پاکی صفائی کا انتظام کیا جاسکتاہے۔


Share: