ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل انجمن آزادپرائمری اسکول میں سالانہ جلسہ کے موقع پر مونٹیسری کا افتتاح : طلبا کی جانب سے فوڈ فیسٹ کا اہتمام

بھٹکل انجمن آزادپرائمری اسکول میں سالانہ جلسہ کے موقع پر مونٹیسری کا افتتاح : طلبا کی جانب سے فوڈ فیسٹ کا اہتمام

Tue, 08 Mar 2022 18:45:23    S.O. News Service

بھٹکل :8؍ مارچ  (ایس اؤ نیوز)انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے زیر سرپرستی چلنے والے انجمن آزاد پرائمری اسکول میں 8مارچ بروز منگل کو سالانہ جلسے کا اہتمام کیا گیا جس کے دوران چھوٹے چھوٹے بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے انجمن آزاد مونٹیسری کا بھی افتتاح عمل میں آیا۔

مہمان خصوصی کے طور پر تشریف فرما انجمن کے انتظامیہ رکن اور بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے صدر معز معلم نے ربن کاٹ کر مونٹیسری کا افتتاح کیا جبکہ معروف عالم دین مولانا انصار خطیب مدنی نے دعا فرمائی۔ بعد میں پروگرام کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے معز معلم نے 2.8 سال کی بچوں کی عمر کو اہم قرار دیتے ہوئے اس عمر سے ہی بچوں کو صحیح تربیت دینے اور انہیں موبائل اور آئی پیڈ وغیرہ پر وقت ضائع کرنے سے بچانے کی طرف والدین کی توجہ مبذول کرائی اور کہا کہ اس عمر سے ہی بچوں کو مونٹیسری میں داخل کرایا جانا چاہئیے۔

جلسہ کا آغاز عبداللہ روئیف فکردے  کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ مسیب شکیل کوبٹے نے ہدیہ نعت پیش کی ۔  نجدہ اینڈ پارٹی نے پردے پر بہترین نظم سنائی ۔ اسماعیل زیان قاضیہ نے جلسے کی نظامت کی۔

مردوں اور عورتوں کے لئے الگ الگ نشستوں کا اہتمام کیاگیا تھا۔ مردوں کی نشست میں معیز معلم اور جماعت المسلمین بھٹکل کے نائب قاضی مولانا محمد انصار خطیب مدنی مہمان خصوصی کے طورپر شریک تھے تو انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے نائب صدر صادق پلور نے صدارت کی۔ انجمن کے جنرل سکریٹری  اسماعیل صدیق نے استقبالیہ پیش کیا۔خواتین کے سیشن میں انجمن لیڈیز اڈوائزری کمیٹی کی چیرمن محترمہ صادقہ قاضیہ مہمان خصوصی تھیں تو اڈوائزری کمیٹی کی ممبر محترمہ ثمینہ سعدا نے صدارت کی۔ سالانہ جلسے کے موقع پر فوڈ فیسٹ کا بھی انعقاد کیاگیا تھا۔

جلسے میں خطاب کرتےہوئے مولانا محمد انصار خطیب مدنی نے کہاکہ  103سےپہلے انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کا  قیام یہ محض اللہ کا فضل اور نعمت ہے۔بحمد للہ اس وقت انجمن ترقی کی طرف گامزن ہے ،انجمن کے ذریعے قوم وملت کی نسل کی بہتر تعلیم وتربیت کا انتظام ہورہاہے۔مولانا نے کہاکہ انجمن کےلوگوں نے اپنے تعلیمی کام کو مزید استحکام بخشنے کےلئے ایک دینی درسگاہ کے قیام کا منصوبہ بنایا اور اس کی بنیاد ڈالی۔ دراصل   علاقے کا دینی مرکز اور دینی تعلیم کا مینارہ جامعہ اسلامیہ بھٹکل ، انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کا مرہون ِ منت ہے۔ مولاناکی دعا پر جلسہ کا اختتام ہوا۔

WhatsApp_Image_2022-03-08_at_6_35_26_PM.jpeg


Share: