ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل  میں جاری بارش کی وجہ سے جالی اور بائیلور دیہات میں گھروں کو نقصان

بھٹکل  میں جاری بارش کی وجہ سے جالی اور بائیلور دیہات میں گھروں کو نقصان

Thu, 15 Aug 2019 21:31:08    S.O. News Service

بھٹکل:15؍اگست (ایس اؤ نیوز)جمعرات کی علی الصبح برسی بارش اور تیز ہواؤں کے چلتے جالی علاقہ میں ایک گھر کی چھت گرنے اور بائیلور دیہات میں گھر کو نقصان پہنچنے کا واقعہ پیش آیاہے۔

بھٹکل 15august40.jpgکے جالی علاقےمیں مہرون نامی خاتون کے گھر کی چھت تیز ہوا اور بارش کی وجہ سے نکل گئی تو سوشیل ڈیموکرٹیک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی ) کے کارکنان وسیم منیگار،عاکف گوائی ، رومان شیخ ، جمان وغیرہ  نے جائے وقوع پہنچ کر چھت کی درستی اور گھر کو پاک صاف کرنے میں تعاون کیا۔

اسی طرح تعلقہ کے بائیلور دیہات میں شری دھر گنپتی آچاری کا گھر منہدم ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ بائیلور گرام پنچایت صدر منجوناتھ نائک جائے وقوع پہنچ کر گھر کی خاتون اور دو چھوٹے بچوں کو پاس کے آنگن واڑی مرکز میں منتقل کیا۔ اس کے بعد گھر کی صفائی کا کام کرایاگیا۔ تحصیلدار وی پی کوٹرولی نے بھی اپنے عملے کے ساتھ جائے وقوع پہنچ کر معائنہ کیا۔


Share: