ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بوسٹن کی سابق میراتھن فاتح گرگورییوا کو ڈوپنگ کے لئے معطل کیا

بوسٹن کی سابق میراتھن فاتح گرگورییوا کو ڈوپنگ کے لئے معطل کیا

Thu, 30 Jun 2016 22:27:12    S.O. News Service

موناکو،30جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بوسٹن کی سابق میراتھن فاتح لیڈیا گرگورییوا کو ڈوپنگ کے لئے ڈھائی سال کے لئے معطل کیا گیا ہے۔اس کھلاڑی نے بوسٹن میراتھن 2007میں اور شکاگو میراتھن 2008میں جیتی تھی۔آئی اے اے ایف نے کہا کہ اس کھلاڑی کو ’’بایولوجکل پاسپورٹ پروگرام‘‘کے تحت معطل کیا گیا ہے جس میں مشتبہ کھلاڑیوں کے خون کے نمونے پر طویل وقت تک نظر رکھی جاتی ہے۔گرگوریووا روسی شہری ہیں، وہ 2006میں 10000میٹر کی بھی یورپی کانسہ تمغہ ہولڈر ہیں۔آئی اے اے ایف نے ایک اور طویل فاصلے کی روسی رنر الیونا کداشکنا کو ڈھائی سال کے لئے معطل کیا ہے۔روس کی دھاوکا لاریسا کلیمینووا کو گزشتہ سال روسی ریلے چمپئن شپ میں مثبت پایا گیا تھا، ان پر بھی چار سال کی پابندی لگی ہے۔ایتھلیٹکس کے سب سے بڑی تنظیم نے مراکش کے ایمنے لالو پر لگے پابندی کی بھی تصدیق کی۔


Share: