بنٹوال:7؍ مارچ (ایس اؤ نیوز )مرمت کے دوران ایک عمارتی کامپلکس میں اچانک آگ لگنے کی وجہ سے ریفریجریٹر جل کر خاک ہونے کا واقعہ دکشن کنڑا ضلع بنٹوال کےپانے منگلوروکے قریب پیش آیا ہے۔
ملکار کے قریب واقع فاروق نامی ملکیت والی دکان میں اچانک آگ دیکھی گئی ۔ بتایا جارہاہے کہ شارٹ سرکیوٹ کی وجہ سے دکان میں آگ لگی ہوگی۔ آگ لگنے سے لاکھوں کا نقصان ہونے کی بات کہی جارہی ہے۔ مقامی عوام اور فائربرگیڈ عملہ آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔