ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اے پی ایم سی (زرعی پیداوار کمیٹی) کے انتخابات کا اعلان

اے پی ایم سی (زرعی پیداوار کمیٹی) کے انتخابات کا اعلان

Mon, 14 Nov 2016 21:17:29    S.O. News Service

کاروار:14/نومبر (ایس او نیوز)اترکنڑا ضلع کے کمٹہ ، ہوناور، بھٹکل ، سداپور ، کاروار ، یلاپور اور ہلیال کی زرعی مارکیٹ کی کمیٹیوں (اے پی ایم سی ) کے انتخابات کے اوقات کا  اعلان جاری کیا گیا ہے۔

خواہش مند امیدواروں کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے لئے 22 نومبر آخری تاریخ ہے۔ پرچہ نامزدگی صبح 11بجے سے دوپہر 3بجے تک متعلقہ زرعی پیداوار مارکیٹ کمیٹی کے دفتر میں الیکشن کمشنر کو سونپنا ہوگا۔ 23نومبر کو پرچہ نامزدگیوں کی جانچ ہوگی۔ 25نومبر امیدواری واپس لینے کی آخری تاریخ ہوگی۔ 4دسمبر کی صبح 7بجے سے شام 5بجے تک ووٹ ڈالے جائیں گے۔ 7سمبر کو ووٹوں کے گنتی ہوگی۔ ان تمام باتوں کی جانکاری ضلع اُتر کنڑا کے ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول نے دی ہے۔


Share: