ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اُڈپی: سورتکل ٹول فیس کو ہیجماڑی ٹول فیس میں شامل کرکے فیس کی رقم وصول کرنا غیر سائنٹفک : وزیر سنیل کمار کا بیان

اُڈپی: سورتکل ٹول فیس کو ہیجماڑی ٹول فیس میں شامل کرکے فیس کی رقم وصول کرنا غیر سائنٹفک : وزیر سنیل کمار کا بیان

Sun, 04 Dec 2022 19:42:59    S.O. News Service

اُڈپی:4؍ دسمبر(ایس اؤ نیوز) اُڈپی تعلقہ دفتر میں ہیجماڑی ٹول معاملے کو لےکر منعقد ہ  افسران اورعوامی نمائندوں کی میٹنگ میں وڈیو کانفرنس کے ذریعے بات کرتےہوئے اُڈپی ضلع نگراں کاروزیر ایس انگارا نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کے افسران کو ہدایت دی کہ ہیجماڑی ٹول پر جو پہلے ٹول فیس وصول کی جارہی تھی صرف اتنی ہی فیس  لی جائے اور کسی بھی صورت میں سورتکل ٹول پلازہ کی فیس اس میں  شامل کرکے  نہ لی جائے۔

موصوف وزیر نے ضلع انتظامیہ اور عوامی نمائندوں کی رائے لئے بغیر ردکئے گئے  سورتکل پلازہ کی فیس ، ہیجماڑی ٹول پلازہ فیس میں شامل کرکے  ایک طرفہ فیس طئے کئے جانے پر عدم اطمینان کا اظہارکیا۔ ٹول فیس میں اضافے کو لےکر ضلع کے سبھی عوامی نمائندے وزیرا علیٰ سے گفتگوکرنے والے ہیں، تب تک موجودہ صورتحال کو بحال رکھنے اور پچھلی فیس کو ہی سواریوں سےوصول کئےجانےکی ہدایت دی ۔

میٹنگ میں موجود کنڑا اور سنسکرتی وزیر سنیل کمار نے میٹنگ کے بعد اخباری نمائندوں کےسامنے میٹنگ میں لئے گئے فیصلوں کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ نیشنل ہائی اتھارٹی آف انڈیا کے افسران کی غلطی سے سورتکل ٹول گیٹ کی فیس ہیجماڑی ٹول گیس فیس پر وصول کئے جانے کا غیر سائنٹفک فیصلے کے متعلق دہلی کی سطح پر گفتگو کرتے ہوئے حل تلاش کیاجائےگا۔ اس سلسلےمیں رکن پارلیمان سے بات کرتےہوئے دہلی جاکر اس تعلق سے بات کی جائے گی اور انہیں باور کرایاجائے گا کہ ایسا کرنا غیر سائنٹفک ہے۔ ٹول فیس میں بھاری اضافے کو لےکر اگلے ہفتہ وزیر اعلیٰ سے بھی گفتگو کرتےہوئے حل نکالنےکی کوشش کی جائے گی۔

وزیر سنیل کمار نے بتایا کہ میٹنگ میں اتھارٹی کو لے کر دوباتوں کو پیش کرنے کے متعلق فیصلہ لیاگیا ہے۔ ہیجماڑی ٹول گیٹ پر اُڈپی ضلع کی  سبھی سواریوں کو رعایت دی جائے ، یہاں کی سواریوں سے پہلے جتنی فیس وصول کی جاتی تھی اتنی ہی لی جائے،زائد فیس جمع نہ کریں۔ اس کے لئے ایک الگ سے راستہ کا نظام کیاجائے ۔ دوسرا فیس شمولیت کو لےکر دہلی کی سطح پر گفتگو کرتے ہوئے حل نکالاجائے۔ جب تک فیصلہ نہ ہو تب تک اضافی فیس وصول نہیں کئےجانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ میٹنگ میں پسماندہ طبقات کمیشن کے صدر کے جئےپرکاش ہیگڈے ، رکن اسمبلی رگھوپتی بھٹ، لال جی منڈن، ڈی سی کورما راؤ ، ضلع ایس پی اکشئے ہاکے ، ایڈیشنل ڈی سی وینا وغیرہ موجود تھے۔


Share: