ہاسن :7؍ فروری (ایس اؤ نیوز) اُڈپی، کنداپور سمیت ریاست کی مختلف کالجوں میں باحجاب مسلم طالبات کے خلاف شرارت پر آمادہ کیسری شال کا معاملہ دن بدن زور پکڑرہاہے تو دوسری طرف ریاست کے سنجیدہ اور باشعور شہری بھی تعلیمی میدان کی نفرت آمیز ہنگامہ خیزی کی سخت مذمت کرتے نظر آرہےہیں۔
پیر کو ہاسن میں ہم خیال تنظیموں نے بڑے پیمانے پر احتجاج کرتےہوئے حجاب کے تعلق سے اپنائے جارہے رویہ کی سخت مذمت کی اورباحجاب طالبات کو کلاسس میں شریک ہوکر تعلیم فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔
ہم خیال تنظیموں کے اداروں نے کالجوں میں حجاب کی مخالفت پر سخت اعتراض جتایا اور مسلم طالبات کو حجاب کے ساتھ کالجوں میں داخلہ دینے پر زور دیا۔ آفرین صاحبہ کی قیادت میں شہر کے اہم راستوں سے احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی جس میں سیکڑوں خواتین احتجاج میں شریک تھیں۔