اُڈپی:02؍اپریل (ایس او نیوز)موڈوسگری دیہات کی نابالغ لڑکی کی عصمت دری اور قتل معاملے کے ملزم باگلکوٹ ضلع بادامی تعلقہ کے اور فی الحال مقیم کاپوملارو کے مکین ہنومنت بسپا کمبلی (39)عدالت میں پیشی کے بعد ضلع جیل لےجانےکے دوران فرار ہوگیاتھا۔ فوری حر کت میں آئی پولس نے عوامی تعاون سے پیرنکل اسکول برج کے قریب دوبارہ گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔
منی پال شیولی دیہات کی نابالغ لڑکی کی عزت لوٹ کر قتل کرنے والے معاملےمیں منی پال پولس نے ملزم ہنومنتپا کو گرفتار کرنے کے بعد شام کو ضلع خصوصی عدالت کے منصف چندرشیکھر ایم جوشی کے سامنے پیش کیا تھا،جہاں جج نے ملزم کو 14دنوں کی عدالتی تحویل میں بھیجاتھا۔ وہاں سے پولس جیپ کے ذریعے ملزم کو جب ڈسٹرکٹ جیل لے جارہی تھی تو راستے کے ایک گھماؤ پر ملزم پولس کو دھکا دے کر جنگل میں فرار ہوگیا تھا۔ فرارکے بعد پولس عوامی تعاون کے ساتھ ملزم کی تلاش میں جٹ گئی تھی۔ اور پولس نے رات میں ہی ملزم کے تعلق سے اعلان نامہ جاری کرتے ہوئے سوشیل میڈیا پر ملزم کی تصویر وائر ل کی تھی۔
رات بھر کاجارگتو، پیرنکل جنگل میں گھومنے کے بعد پیر کی صبح ملزم ورواڑی کے کرشناکولال کے گھر پینے کا پانی مانگا ۔رات میں ہی کرشنا لال نے اپنی بیوی کو ملزم کا فوٹو بتایا تھا۔ گھر کے سامنے پانی مانگتے ہوئے فرد کو کرشنا لال کی بیوی نے دیکھاتو ملزم کو پہچان کر اپنے شوہر کو اطلاع دی ۔وہیں یہ بھی بتایا جارہاہے کہ خو د ملزم نے کہاکہ رات بھر میں پولس سے بھاگتارہاہوں، بہت پیاس لگی ہے پینے کے لئے پانی دیں۔ شوہر کرشنا لال نے ملزم کی شناخت ہوتے ہی پولس کو جانکاری دی ۔ جب تک پولس وہاں پہنچتی ملزم دوبارہ بھاگ کر جنگل کی راہ لیا۔
دوپہر کو نلکوپالو نامی مضاف کے ایک گھر میں پینے کے لئے پانی مانگتے ہوئے پوچھا کہ اُڈپی جانے کا راستہ کونسا ہے؟شام کو تھک پیرنکل اسکول برج کے جنگل راستے کے کنارے چھپ کر بیٹھا تھا تو ایک عورت نے دیکھ کر لوگوں کو اطلاع دی ۔ لوگوں نے علاقہ کو چوطرفہ گھیر کر پولس کو جانکاری دی ۔ پولس جائے وقوع پہنچنے کے بعد عوام کے تعاون سے ملزم کو دوبارہ گرفتارکرلینے میں پولس کامیاب ہوئی ۔
ضلع ایس پی نیشا جیمس نے ملزم کی گرفتاری میں جس طرح عوام نے تعاون کیا اس پر ان کا شکریہ اداکیا ہے۔اور ایس پی ملزم کے فرار ہونے کو لے کر کارروائی کرتے ہوئےمنی پال پولس تھانے کے چار پولس عملے کو معطل کرنے کاحکم جاری کیا ہے۔ ملزم فرار ہونے کے متعلق ہیریڈکا پولس تھانے میں ایک علاحیدہ کیس درج ہواہے۔