ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اُڈپی : بزرگ خاتون کی آنکھ سے 9سنٹی میٹر لمبا زندہ کیڑا نکالاگیا

اُڈپی : بزرگ خاتون کی آنکھ سے 9سنٹی میٹر لمبا زندہ کیڑا نکالاگیا

Tue, 08 Jun 2021 13:04:54    S.O. News Service

اُڈپی:8؍جون(ایس اؤ نیوز)آنکھ درد میں مبتلا 70سالہ بزرگ خاتون کی آنکھ  کے اندر   قریب 9سنٹی  میٹر لمبا زندہ کیڑا  موجود ہونے کا پتہ چلنے کے بعد اُڈپی کے پرساداسپتال  کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے  آپریشن کے ذریعے  آنکھ سےکیڑا نکالنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔

اپنی بائیں آنکھ میں حد سے زیادہ درد ہونے کی وجہ سے بزرگ خاتون یکم جون کو پرساد اسپتال میں علاج کے لئے پہنچی۔ ڈاکٹر کرشنا پرساد کو فوری جانچ کے دوران   ایک زندہ کیڑا آنکھ میں گھومتا نظر آیا ، کیڑے کو مارنے  کے لئے انہوں نے  فوری طورپر دوائی دی  جس کے بعد  آنکھ  میں درد کم ہوگیا اورکیڑا بھی غائب ہوگیا۔

گھر پہنچی بزرگ خاتون کو اپنی دائیں آنکھ میں پھر درد شروع ہوا تو خاتون نے  دوبارہ 6جون کو اسپتال پہنچی جس کے بعد ڈاکٹر کرشنا پرساد نے آنکھ کا آپریشن کرتے ہوئے 9سنٹی میٹر لمبا زندہ کیڑا باہر نکالنے میں کامیاب ہوگئے۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ آنکھ کے خارجی پردے سے باہر نکالاگیا پہلا کیڑا ہے، اس تعلق سےمزید مطالعہ و تحقیق ہونی ضروری ہے اس لئے کیڑے کو لیباریٹری بھیجاگیا ہے۔ وہاں سےکیا رپورٹ ملتی ہے اس کاانتظار  کیا جارہا ہے۔


Share: