ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اُڈپی پیجاور مٹھ کے سوامی جی کے ایم سی منی پال میں داخل : آئی سی یو میں علاج جاری

اُڈپی پیجاور مٹھ کے سوامی جی کے ایم سی منی پال میں داخل : آئی سی یو میں علاج جاری

Fri, 20 Dec 2019 20:32:14    S.O. News Service

اُڈپی:20؍دسمبر(ایس اؤ نیوز)سانس لینےمیں تکلیف اور نیو مونیا میں مبتلا اُڈپی کے مشہور پیجاور مٹھ کے وشویش تیرتھ سوامی جی کو منی پال کے کے ایم سی اسپتال میں داخل کیاگیا ہے۔ سوامی جی  کا آئی سی یو میں علاج کیا جارہاہے۔انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔ جمعہ کی صبح 3بجے کی صحت میں گڑ بڑ ہوئی تو سوامی جی کو پہلے نجی اسپتال میں ابتدائی علاج کے بعد صبح 5بجے کے ایم سی اسپتال میں داخل کیاگیا ہے۔

پھیپھڑوں میں کف بھرلینے سے سوامی جی کو آنٹی بیوٹک علاج دیا گیا ہے۔ صحت میں خرابی پیدا ہونے سے ڈاکٹروں نے صبح 30-10بجے صحت معلوماتی رپورٹ جاری کی۔ اس کے شا م 15-05بجے کو پریس کانفرنس کے ذریعے کے ایم سی کے ڈاکٹر سدھا ودیا ساگر نے سوامی جی کی صحت کے متعلق جانکاری دیتے ہوئے کہاکہ صحت میں کچھ سدھار ہورہاہے، لیکن حالت اب بھی سنگین ہے، لگاتار نگرانی کی جارہی ہے۔ جنرل میڈیشن شعبہ کے صدر ڈاکٹر روی راج آچاریہ ، ڈاکٹر منجوناتھ ہندے ، کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر پدماکمار ، کریٹکل کئیر میڈیشن کے ڈاکٹر شویت پریا اور ڈاکٹر وشال شانوبھاگ کے ذریعے علاج جاری رہنے کی جانکاری دی۔ انہوں نےسوامی جی کی عیادت کے لئے آنے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بس پرارتھنا کریں ، اسپتال نہ آئیں۔

 


Share: