ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / انکولہ اور کمٹہ کے  مندروں میں ہوئی چوری کے معاملات کے بعد انکولہ میں ایک گرفتار

انکولہ اور کمٹہ کے  مندروں میں ہوئی چوری کے معاملات کے بعد انکولہ میں ایک گرفتار

Mon, 18 Jan 2021 16:50:22    S.O. News Service

انکولہ:18؍جنوری (ایس اؤ نیوز)بلیکیری میں ہوئے قتل معاملےکے ملزم وویکانند درگیا کھاروی (30) کو انکولہ اور کمٹہ  کے مندروں میں ہوئی چوری کی وارداتوں میں ملوث ہونے کے الزام میں  انکولہ پولس نے گرفتار کرلیا ہے۔

تعلقہ کے کئی ایک مندروں میں ہوئی چوری کولےکر پولس تھانےمیں شکایتیں درج ہوئی تھیں۔جس کے بعد پولس چوروں کو  ڈھونڈنے کی کوشش میں لگی ہوئی تھی  مگر ملزم کا پتہ نہیں لگ پارہا تھا البتہ کمٹہ تعلقہ میں ہوئی  چوری کی ورداتوں کو لےکر کمٹہ کی پولس نے اسی وویکانند درگیا کھاروی کو  گرفتار کرلیا تھا۔ انکولہ میں ہوئی چوری کی وارداتوں کا کمٹہ کی چوری کی وارداتوں سےموازنہ کیا گیا تو ان میں مماثلت نظر آئی ، اسی بنیاد پر انکولہ پولس نے وویکانند کو گرفتارکرتےہوئے انکولہ کے مندروں میں ہوئی چاری کی وارداتوں کے تعلق سے پوچھ تاچھ کررہی ہے۔ پتہ چلا ہے کہ  پوچھ تاچھ کے ددوران  ملزم نے کئی مندروں میں چوری کئےجانے کی بات کو قبول کرلیا ہے پولس کو پتہ چلا ہے کہ  وویکانند مندر وں میں چوری کرنے کے علاوہ کئی  دیگر  معاملات میں بھی ملوث تھا۔

سرکل پولس انسپکٹر کرشنانند نایک کی رہنمائی میں پی ایس آئی سنپت ای سی، حوالدار موہن داس شنئی ، پرمیشور ایس  سمیت کرائم برانچ کا عملہ کارروائی میں شریک  تھا۔


Share: