ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / انجمن انجنئیرنگ کالج بھٹکل میں نئے طلبا کا خیرمقدم ؛ اورینٹیشن پروگرام کا انعقاد

انجمن انجنئیرنگ کالج بھٹکل میں نئے طلبا کا خیرمقدم ؛ اورینٹیشن پروگرام کا انعقاد

Tue, 08 Aug 2017 18:25:33    S.O. News Service

بھٹکل:8/اگست (ایس اؤنیوز)انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی اینڈ مینجمنٹ بھٹکل کے زیر اہتمام سال 2017کےسال اول میں کالج کے مختلف شعبہ جات میں داخلہ لئے ہوئے نئے طلبا اور ان کے والدین کا خیرمقدم کرتے ہوئے طلبا کے مستقبل کو بہتر بنانے میں ان کی رہنمائی کے لئے اورینٹیشن پروگرام منعقد ہوا۔ پروگرا م کا آغاز میکانکل شعبہ کے پروفیسر عبدالمقیت کی تلاوت قرآن سے ہوا۔

پروگرام میں طلبا کو سماجی طورپر سنجیدہ فکر اور راہ ِ عمل پر روشنی ڈالتے ہوئے مہمان خصوصی ارشد کاڈلی نے کہاکہ پروفیشنل کورسس میں طلبا داخلہ لیتے ہی مضامین اور پراکیٹکل کو دیکھ کر کچھ گومگو کی حالت میں گرفتار ہوجاتے ہیں جب کہ انہیں اس طرح کے غلط خیالات سے باہر آنا چاہئے۔ انہوں نے طلبا سے کہاکہ سال اول کے طلبا یہ تصور نہ کریں کہ میں  سال اول میں الکٹریکل انجنئیرنگ کا متعلم ہوں توسول انجنئیرنگ کے مضامین کیوں پڑھوں ؟ انہوں نے طلبا سے کہا کہ وہ  کسی ایک ہی میدان سے وابستہ نہ ہوں ، تنہا ئی محسوس نہ کریں بلکہ سماجی سطح پر ہرایک علم کو حاصل کرنے  کی کوشش کریں۔ گرچہ ہم ایک مضمون میں ماہر ضرور بنیں لیکن اپنے پاس ہر میدان کے متعلق معلومات ہونی چاہئے۔ اسی طرح انہوں نے  طلبا سے کہا کہ اُن کی زندگی میں کبھی مایوسی کا لفظ نہیں آنا چاہئے، طلبا کو چاہئے کہ کالج میں میسر ہر ایک سہولیات سے استفادہ کریں ،ہمارا ملک قدرتی وسائل سے بھراپڑا ہے ، طلبا اپنی تعلیم مکمل کرلینے کے بعد ملک کو فائدہ پہنچانے اور اس کو ترقی دینے میں کوشاں رہیں۔

انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے نائب صدر سید عبدالرحمن باطنؔ نے پروگرام کی صدارت کی۔سال اول کے کوآرڈینیٹر پروفیسر ظفر اللہ نے طلبا و والدین سمیت مہمانوں کا استقبال کیا۔ پرنسپال ڈاکٹر مشتاق احمد بھاوی کٹی نے کالج کا تعارف کراتے ہوئے طلبا کو میسر سہولیات کی جانکاری دی۔ اس موقع پر عبدالرحمن صدیقی نے بھی خطاب کیا۔ کالج کے نائب پرنسپال ایچ ایم فال چندرا نے شکریہ اداکیا۔ پروفیسر شری سئیل بھٹ نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ ڈائس پر انجمن کے ایڈیشنل جنرل سکریٹری محمد اسحق شاہ بندری ،کالج کے سکریٹری ابوبکر قاسمجی وغیرہ موجود تھے۔


Share: