نئی دہلی، 20جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مرکزی وزیر برائے فروغ انسانی وسائل اسمرتی ایرانی نے آج کہا کہ والدین اور اساتذہ کو بچوں کے ساتھ یوگا کرتے ہوئے وقت گزارنا چاہئے کیونکہ سائنسی ثبوت ظاہر کرتے ہیں کہ اس قدیم ٹریننگ سے ہاتھوں اور آنکھوں کے باہمی رابطوں می بہتری آتی ہے۔اسمرتی ایرانی نے اساتذہ اور والدین سے بچوں میں یوگا کی عادت ڈالنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگرآپ سائنسی ثبوت کو دیکھتے ہیں تو یوگا سے موٹر مہارت اور آنکھ کوآرڈینیشن میں بہتری آتی ہے۔مرکزی وزیر برائے فروغ انسانی وسائل این سی ای آرٹی طرف سے منظم ’’نیشنل یوگا اولمپیاڈ‘‘سے خطاب کر رہی تھی جہاں 21ریاستوں سے300سے زائد طلبہ نے مختلف آسن کئے۔ان طلباء میں دومعذور بچے بھی تھے۔اس پروگرام کے صدر آیوش وزیرشریپادنائک نے کہا کہ اس قومی پروگرام کے طرز پر بین الاقوامی یوگا اولمپیاڈ بھی ہونا چاہئے۔اسکولی بچوں سے یوگاکرنے کی اپیل کرتے ہوئے اسمرتی ایرانی نے کہا کہ اس سال سے6 سینٹرل یونیورسٹی کل وقتی یوگا شعبہ اور اس موضوع میں کورس شروع کریں گے۔