کاروار:26؍ مئی (ایس اؤ نیوز)ریاست میں کوورونا وائرس سے متاثرہ مریض فوت ہونے کی وجہ سے ریاست میں ضلعی سطح پر مرحلہ وار کووڈٹیکہ لگانے کا انتظام کیاگیا ہے۔اترکنڑا ضلع کے اپاہجوں ،وکیلوں ، فوریسٹ ، ٹیلی کام اور انٹرنیٹ ، بینک ، کے ایم ایف ، ریلوے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی ، ہوٹل اور لاڈج ،کسان رابطہ مرکز ، ریاستی و قومی سطح پر نمائندگی کرنےوالے کھلاڑی ، گارمنٹس کارخانے اور نسوانی ہاسٹل کے عملے کو 28مئی سے لے کر 2جون تک ہر روز ایک ایک محکمہ کے اسٹاف کو کووڈ ٹیکہ لگائے جانے کی اترکنڑا ضلع پنچایت ایگزکیٹیو آفیسر پریانگا ایم نے جانکاری دی ہے۔
ضلع پنچایت سی ای اؤ کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کےمطابق کورونا سے ہونے والی اموات کو دیکھتے ہوئے ابتداء میں 45سال سے زائد عمروالوں کو کووڈ انجکشن لگایاگیا۔ اس کے بعد 18سے 45سال کی عمروالوں کو ٹیکہ لگانےکا کام جاری ہے۔ اسی طرح 28مئی کو 18سے 44سال کی عمر والے اور 45سال سے زائد عمر والے اپاہج اپنے قریب کے پرائمری ہیلتھ سنٹر اور تعلقہ اسپتال میں پہنچ کر کووڈ ٹیکہ لے سکتےہیں جہاں ان کے لئے انتظام کیاگیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی تک 18سے 44سال کے 190اپاہجوں نے پہلے مرحلے میں اور 46دوسرے مرحلے میں ٹیکہ لگوائے ہیں۔ جب بقیہ 7813اپاہجوں اور 45سال سے زائد عمروالے اپاہجوں کو کووڈ کا ٹیکہ لگایا جائے گا۔ اسی طرح45سال سے زائد عمر ک اپاہجوں نےپہلے مرحلے میں 1183میں اور 263دوسرے مرحلے میں ٹیکہ لگوائے ہیں اور بقیہ 4427اپاہجوں کو 28مئی کو ٹیکہ لگوائےجانےکی سی ای اؤ پریانگا نے جانکاری دی ۔ انہوں نے اپاہجوں سے اپیل کی ہے وہ غفلت برتے بنا لازماً ٹیکہ لگوائیں۔ اس سلسلےمیں کسی کو مدد یا تعاون کی ضرورت ہوتو وہ گرام پنچایت کے دفتر کے فون نمبر سے رابطہ کرنے کہاہے۔
اسی طرح 30مئی کو ٹیلی کام اور انٹرنیٹ کی خدمات انجام دینےو الوں ، وکیلوں اور فاریسٹ محکمہ کے اسٹاف کو کووڈ ٹیکہ لگایاجائےگا۔ 31مئی کو بینک اور کے ایم ایف کے عملے کو انجکشن دیاجائےگا۔ یکم جون کو محکمہ ریلوے کے عملے اور نیشنل ہائی وے تھارٹی کا اسٹاف اور ہوٹل ولاڈجوں میں خدمات انجام دینےو الوں کو انجکشن دیاجائےگا۔ 2جون کو کسان رابطہ مرکز کے ورکرس، قومی و ریاستی کے نمائندہ کھلاڑیوں ، گارمنٹس کے کارخانے کا عملہ اور ریاستی نسوانی ہاسٹل کے عملے کو ٹیکہ لگوائے جانےکی جانکاری دی ۔