ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اترکنڑا ضلع میں ضلع پنچایت کی ٹیکس وصولی ریاست بھر میں اول

اترکنڑا ضلع میں ضلع پنچایت کی ٹیکس وصولی ریاست بھر میں اول

Fri, 09 Apr 2021 20:05:33    S.O. News Service

کاروار:9؍ اپریل(ایس اؤ نیوز) ضلع اتر کنڑا کی گرام پنچایتوں نے سال 2020-2021کی ٹیکس وصولی میں بہترین کارکردگی کامظاہر ہ پیش کیاہے۔ معاشی سال کے لئے طئےکردہ کل ٹیکس وصولی میں سے 99.28فی صد ٹیکس وصول کرتےہوئے ریاست بھر میں ضلع اتر کنڑا اول مقام  پر پہنچ گیا ہے، اس بات کی جانکاری ضلع پنچایت چیف ایگزیکٹیو آفیسر پریانگا ایم نے دی ۔

انہوں نے بتایا کہ گرام پنچایتوں کے ٹیکس میں عمارتیں، سڑک ، تفریحی پروگرام ، اسٹریٹ لائٹس وغیرہ شامل ہیں۔ سال 2020-2021میں ضلع کی 231گرام پنچایتوں کو سالانہ 1018لاکھ روپئے ٹیکس وصولی کا ہدف دیا گیا تھا جس میں سے کل 1010لاکھ روپئے ٹیکس وصول کیا گیا ہے۔ ضلع کے تعلقہ جات میں وصول کئے گئے ٹیکس کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔

ہوناور129.4927لاکھ روپئے۔بھٹکل 127.9119لاکھ روپئے۔سرسی113.0599لاکھ روپئے۔کمٹہ110.086لاکھ روپئے۔کاروار 104.8546 لاکھ روپئے۔  ہلیال 88.5733لاکھ روپئے۔سداپور 78.195لاکھ روپئے۔منڈگوڈ 71.5105 لاکھ  روپئے۔انکولہ 58.5601لاکھ روپئے ۔  جوئیڈا 56.5452لاکھ روپئے ۔ یلاپور 54.48لاکھ روپئے اور ڈانڈیلی  17.1264 لاکھ روپئے  ٹیکس وصول کئے ہیں۔

سی ای اؤ پریانگا نے کہاکہ  عوام پر کوئی دباؤ نہ ڈالتےہوئے ، زور زبردستی نہ کرتے ہوئے  اپنے ہدف کا حاصل کرنا قابل ستائش ہے۔ کووڈ-19کے دوران بھی عوام نے خود اپنی طرف سے ٹیکس ادا کرنے پر انہوں نے خوشی کااظہار کیا ہے۔


Share: